جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ویڈیو میں خانہ کعبہ میں داخل ہو رہے لوگ بھارتی...

Fact Check: ویڈیو میں خانہ کعبہ میں داخل ہو رہے لوگ بھارتی ہندو آفیسرز نہیں بلکہ پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
خانہ کعبہ میں داخل ہو نے کی یہ ویڈیو بھارتی سفارتخانہ کے ہندو آفیسرز کی ہے۔
Fact
یہ ویڈیو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کے کعبہ شریف میں داخل ہونے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ بیت اللہ کے اندرونی حصے میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ خانہ کعبہ میں داخل ہور ہے لوگ بھارتی سفارتخانہ کے ہندو آفیسرز ہیں۔ جنہیں سعودی حکومت نے اندر جانے کی اجازت دی ہے۔

خانہ کعبہ میں داخل ہو نے کی یہ ویڈیو بھارتی سفارتخانہ کے ہندو آفیسرز کے ہیں۔
Courtesy: Facebook/khanzadaab.khan.1
Courtesy: X@youth_786

Fact Check/Verification

ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو پاکستانی ٹی وی چینل بول نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی، جسے 9 جنوری 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق بیت اللہ کے اندر پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے لوگ ہیں۔ جنہیں اندرونی حصے میں نوافل نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Courtesy: BOL News

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے اہل خانہ کے ساتھ کبعہ میں داخل ہونے کی ہے۔ اس حوالے سے گوگل پر ہم نے “عاصم منیر ان سائڈ ہولی کعبہ” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں 8 جنوری 2023 کو شائع شدہ جیو نیوز اور ڈیلی پاکستانی کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا اور ان کے لئے خصوصاً بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا تھا، جہاں انہوں نے نوافل ادا کئے تھے۔

Courtesy: Geo News

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کو تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ خانہ کعبہ میں داخل ہو رہے لوگ بھارتی سفارتخانہ کے ہندو آفیسرز نہیں ہیں بلکہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیت اللہ کے اندر داخل ہونے کا ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channel BOL News on 09 Jan 2023
Reports published by Geo News and Daily Pakistan on 08 Jan 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular