Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو بھارتی فوج کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی جائیداد پر زیرِ تعمیر مکان کو مسمار کر نے کی ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو محکمہ جنگلات کی جانب سے پونچھ کے چھجلہ علاقعہ میں غیر قانونی قبضے کو ہٹائے جانے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر 1 منٹ 28 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں پولس اہلکاروں کے ساتھ کچھ لوگ پہاڑ پر تعمیر مکان مسمار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج اتراکھنڈ میں موجود مسلمانوں کی جائیداد پر زیرِ تعمیر گھر کو منہدم کر رہی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یہ ہے وہ بھارتی فوج جو ایک طرف پاکستان سے جنگ ہار گئی، اور دوسری جانب اتراکھنڈ میں موجود مسلمانوں کی جائیداد پر زیرِ تعمیر گھر کو مسمار کر رہی ہے۔ مودی کے بھارت میں انتہا پسند سوچ اس قدر سرائیت کر چُکی ہے کہ مسلمانوں کا نام و نشان مٹانے کے لیے ہر حد پار کر دی ہے”۔

بھارتی فوج کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی جائیداد پر زیرِ تعمیر مکان مسمار کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں جموں کشمیر کے صحافی طارق خان کی جانب سے 19 مارچ 2025 کو شیئر کی گئی ہوبہو ویڈیو موصل ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے چھجلہ علاقے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے غیر قانونی قبضے پر کی گئی کاروائی کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں نیوز نائن، راجوری نیوز اور پونچھ لائیو نامی یوٹیوب چینلز پر وائرل ویڈیو سے متعلق ویڈیوز موصول ہوئیں۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق جموں و کشمیر میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ندیم خان کی قیادت میں فاریسٹ پروٹیکشن ٹیم نے جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا۔ یہ کاروائی 19 مارچ، 2025 کو پونچھ کے مینڈھر میں جنگل کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ڈھانچے کو ہٹانے و تجاوز شدہ جنگلاتی علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ اتراکھنڈ میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلمانوں کے مکان مسمار کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو جموں کشمیر کے پونچھ میں فاریسٹ پروٹیکشن ٹیم کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات پر کی گئی کاروائی کی ہے۔
Sources
Facebook post by Tariq Khan Journalist on 19 March 2025
Video uploaded by YouTube channels News9 Live, Poonch live and Rajouri News Channel on March 2025
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
October 29, 2025