اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkپاکستان میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 18 اور 40 روپے کمی...

پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 18 اور 40 روپے کمی کی خبر بے بنیاد

سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اعلان کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 18 اور 40 روپے کی کمی کی جارہی ہے۔

شہباز شریف کی ویڈیو
Courtesy: Screengrab from Iconic Meme’s

ایک فیس بُک پیج آئیکانکِ میمیز نے شہباز شریف کی ویڈیو کو شیر کیا اور ویڈیو کے کیپشن لکھا ہے کہ ‘بریکنگ نیوز: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی؟ شہباز شریف نے عوام کو سرپرائز دے دیا خوشخبری’۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے اس سلسلے میں گوگل پر سرچ کیا آیا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کوئی خبر ہے، تاہم ہمیں چند رپورٹز ملیں جن کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محض 10 اور 7 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ شہباز شریف ویڈیو میں 18 اور 40 روپے کمی کا اعلان کررہے ہیں۔

جس سے متعلق رپورٹز آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

گوگل سرچ کے معلوم ہوا شہباز شریف کی ویڈیو حالیہ نہیں ہے۔

اس کے بعد ہم نے شہباز شریف اور پیڑول و ڈیزل کی قیمتوں میں 18 اور 40 روپے بالترتیب کمی سے متعلق چند کیورڈ سرچ کیے۔ سرچ کے دوران ہمیں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعدد رپورٹز ملیں، جو رواں برس جولائی میں شائع ہوئی ہیں۔

Courtesy: Screengrab from Dawn.com

ان رپورٹز کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

سرچ کے دوران ہمیں شہباز شریف کی ویڈیو ملی جس کو حالیہ بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ بزنس ریکارڈر نامی وئب سائٹ پر ہمیں شہباز شریف کی یہی ویڈیو ملی جو 14 جولائی 2022 کو شائع کی گئی ہے۔   

Courtesy: Screengrab from Business Recorder

اس کے علاوہ شہباز شریف کی ویڈیو کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Conclusion

ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ شہباز شریف کی ویڈیو جولائی 2022 کی ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ قیمتوں میں کمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Report by Dawn News, Dated July 16, 2022
Report by WION News, July 15, 2022


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular