جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact CheckFact Check: 17 سال پرانی ویڈیو کو تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع...

Fact Check: 17 سال پرانی ویڈیو کو تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے جوڑکر متعدد ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ ان دنوں لائیو نیوز سندھ نامی فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں پہاڑوں کے بیچ ایک ٹینک پر حملہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل، دشمن فوج پر حملے، اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیئے”۔

اس ویڈیو کا تازہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین چل رہی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Live News Sindh

Fact

تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے جوڑکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دی یروشلم پوسٹ نامی فیس بک پیج پر 13 جولائی 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دوسری لبنان جنگ کے 15 سال بعد حزب اللہ نے 2006 حملے اور دو آئی ڈی ایف فوجیوں کے اغوا کرنے کا یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ Live News Sindh

مزید سرچ کے دوران ہمیں لبنانی ویب سائٹ المنار ٹی وی پر 13 جولائی 2021 کو شائع شدہ ہوبہو ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئی۔ المنار ٹی وی کے مطابق یہ فوٹیج دوسرے لبنان جنگ کے دوران 12 جولائی 2006 کو اسرائیل ڈیفینس فورس کے دو فوجی جوانوں کو اغوا کرنے کا ہے، جسےحزب اللہ نے پندرہویں سالگرہ کے موقع پر 2021 میں جاری کیا تھا۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے دیگر غیر ملکی میڈیا تنظیم نے بھی اپنی خبروں میں ویڈیو شائع کی تھی۔ جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Al Manar Tv

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے جوڑ کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل 17 سال پرانی ہے، جسے حزب اللہ نے جاری کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ یہ ویڈیو اسرائیل ڈیفینس فورس کے دو افراد کو اغوا کرنے کی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by The Jerusalem Post on 13 July 2021
Reports published by Al Manar TV, View News and Times Of Israel on July 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular