اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ہوئے گرفتار؟

Fact Check: کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ہوئے گرفتار؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہوئے گرفتار۔
Fact
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں، وائرل ویڈیو پرانی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر 19 اپریل 2023 کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خانی کی گرفتاری سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہے۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستانی صحافی کامران ساقی نے بتایا کہ “عمران خان کا مختلف کیسز میں مطلوب ضرور ہیں مگر انہوں نے عدالتوں سے ضمانت لے رکھی ہے اور کچھ کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ ایسے میں انکی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے”۔

“۔

Courtesy: FB/ Geo-news-119771927724476

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو لے کر لاہور میں پولس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان کافی رسہ کشی کا ماحول جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے”۔

عمران خان ہوئے گرفتار والا دعویٰ فرضی ہے۔
Courtesy: FB/Zaigum-3

Fact Check/Verification

ہم نے گوگل پر “عمران خان ہوئے گرفتار” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ان کی گرفتاری سے متعلق کوئی بھی رپورٹس ہمیں موصول نہیں ہوئی۔ البتہ 17 مارچ کو شائع شدہ پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈان نیوز کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔ اب وہ جج کو یقین دلائیں گے کہ وہ اسلام آباد کی عدالت جانے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن رپورٹ میں کہیں بھی عمران خان کے گرفتار ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ملک بھر میں درج ہوئے مقدمات میں گرفتاری پر روک لگانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو بھی کھنگالا، لیکن کوئی ایسی معلومات یا رپورٹس نہیں ملیں، جس میں ان کے گرفتار ہو جانے کا ذکر کیا گیا ہو۔

بشکریہ:جنگ نیوز

اس کے علاوہ پاکستان پولس کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو پہلے بھی عمران خانی کی گرفتاری سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری ہمارے آرٹیکل لکھنے تک نہیں ہوئی تھی۔ البتہ وہ حفاظتی ضمانت لینے کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے تھے۔

Result: Missing Context

(اس آرٹیکل کو نئے دعوے اور نئی معلومات کے ساتھ 20 اپریل 2023 کو اپڈیٹ کیا گیا ہے)

Sources
Reports published by Jang news and Dawn News on 17 March 2023
Tweets by ICT_Police, ccpolahore and ImranKhanPTI


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular