اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی...

Fact Check: کیا عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں ہوئے داخل؟ جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل۔
Fact
زخمی حالت میں نظر آ رہے عمران خان کی یہ تصویر تقریبا 10 سال پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رواں ماہ کی 9 تاریخ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان کے حامیوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ بستر مرض پر نظر آرہے ہیں اور ان کے سر پر چوٹ کی وجہ سے پٹی لگی ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد عمران خان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ 

عمران خان سرکی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل تصویر پرانی ہے۔
Courtesy: FB/brothergrups

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں این ڈی ٹی وی پر شائع 7 مئی 2013 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں عمران خان کی وائرل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی یہ تصویر لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران لفٹ سے گرنے کے بعد سر پر لگی چوٹ کی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Courtesy: NDTV

مزید سرچ کے دوران ہمیں 8 مئی 2013 کو شائع شدہ یہی تصویر پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈان پر بھی ملی۔ جس میں بھی مذکورہ وائرل تصویر کو لاہور انتخابی جلسے کے دوران ہوئے حادثے کا بتایا گیا ہے۔ جہاں عمران خان کے سر اور کمر میں گہری چوٹ آئی تھی۔ ان رپورٹس سے یہ واضح ہو چکا کہ یہ تصویر پرانی ہے اور حالیہ گرفتاری کے بعد فی الحال پاکستانی تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل نہیں کئے گئے ہیں۔

Courtesy: Dawn News

میڈیا رپورٹ کے مطابق تو عمران خان کے حامیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے بعد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن اب تک ان کے زخمی ہونے کی تصاویر یا کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔ اس لئے نیوز چیکر عمران خان کے آئی سی یو والے دعوے کی تصدیق نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2013 کی ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کے سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہونے والے دعوے کے ساتھ وائرل تصویر 2013 لاہور حادثے کی ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources
Reports published by NDTV and Dawn News on 07/08 May 2013

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular