اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد کی...

Fact Check: کیا عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

پاکستانی نیوز ویب سائٹ ہم نیوز نے صحافی فہد شہباز خان کے حوالے سے لکھا ہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان ٹھیک سے بول نہیں سکتے، ان کا 22 کیلو وزن کم ہوگیا ہے اور ان کی ذہنی صحت متاثر ہے۔ بتادوں کہ عمران ریاض کو پولس نے رواں ماہ کی 25 تاریخ کو گھر پہنچا دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی رہائی سے منسوب کرکے صارفین مختلف ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

ان دنوں سینئر صحافی عمران ریاض خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ وی لوگ کے ذریعے پاکستانی عوام اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی یہ ویڈیو حالیہ گھر واپسی کے بعد کی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “سینئر صحافی اینکر عمران ریاض کا رہائی کے بعد پہلا بیان”۔

سینئر صحافی عمران ریاض کی ویڈیو 14 ماہ پرانی ہے۔
Courtesy:Facebook/41NEWSKARAK

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے “عمران خان رہائی کے بعد کا بیان” کیورڈ کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 13 جولائی 2022 کو شیئر شدہ پاک انصاف ٹی وی نامی فیس بک پیج پر سینئر صحافی عمران ریاض کی ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ایک منٹ 15 سیکینڈ کے بعد مذکورہ وائرل ویڈیو میں کہی گئی باتوں کو اس ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

Courtesy:Facebook/PAK INSAF TV

اس کے علاوہ 11 جولائی 2022 کو اپلوڈ شدہ عمران ریاض خان کے یوٹیوب چینل پر بھی وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں عمران ریاض کے حالیہ گھر واپسی کے بعد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Imran Riaz Khan

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سینئر صحافی عمران ریاض کی یہ ویڈیو ایک سال سے زائد پرانی ہے اور جون ماہ میں ہوئی رہائی کے بعد بنائے گئے وی لاگ کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
Facebook post by PAK INSAF TV on 13 July 2022
Video report published by Imran Riaz Khan on 11 July 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular