اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد...

Fact Check: پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
لاپتہ پاکستانی صحافی عمران ریاض خان حالیہ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔
Fact
صحافی عمران ریاض خان کی یہ ویڈیو 7 ماہ پہلے ریاستی ادارے کی توہین کے الزام سے بری ہونے کے بعد کی ہے۔

پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈون نیوز کے مطابق صحافی عمران ریاض خان 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے۔ جنہیں پولس نے بحفاظت بازیاب کرنے کے بعد رواں ماہ کی 25 تاریخ کی صبح گھر پہنچا دیا۔

اب عمران ریاض خان کی رہائی سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔ عمران ریاض کی ایک ویڈیو جس میں وہ زعفرانی جیکٹ اور کالی ٹوپی پہنے ہوئے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں اور ان کے ارد گرد لوگوں کا مجمع ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران ریاض خان کی یہ ویڈیو حالیہ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے کی ہے۔

صحافی عمران ریاض خان کی یہ ویڈیو 7 ماہ پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ qudrattv

Fact Check/Verification

صحافی عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کے بعد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سبھی ٹولس کی مدد سے سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے “عمران ریاض خان کی رہائی” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں 3 فروری 2023 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی عمران ریاض خان1 نامی یوٹیوب چینل پر شارٹ ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق صحافی عمران ریاض خان کی یہ ویڈیو عدالتی حکم پر رہا کئے جانے کے بعد کی ہے، فروری ماہ میں ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے عمران ریاض کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ متحدہ عرب امارات جا رہے تھے۔

پھر ہم نے “عمران ریاض خان بری ایف آئی اے” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پاکستانی ٹی وی چینل بول نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 3 فروری 2023 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں ہوبہو لباس میں عمران ریاض خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Bol News

یہ بھی پڑھیں: کیا رہائی کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کی پیشن گوئی کی؟

Conclusion

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ صحافی عمران ریاض خان کی حالیہ رہائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو تقریبا 7 ماہ پرانی اور ریاستی ادارے کی توہین کے الزام سے بری ہونے کے بعد کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
YouTube videos published by Imran Riaz Khan on 3 Feb 2023
Video report published by Bol News on 3 Feb 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular