اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف...

Fact Check: پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی ویڈیو

Fact
ویڈیو پرانی اور بھارت کے راجستھان کے راجپوت رہنما گوگا میڑی کے قاتلوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت ایک بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کو ‘کرکٹ بیٹ’ کا انتخابی نشان استعمال کرنے سے روکنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عوام کا ایک بڑا مجمع سڑکوں پر نعرا لگاتے ہوئے سنائی اور دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “عمران خان زندہ باد قاضی فاٸز عیسیٰ مردہ باد، عوام نے سڑکوں پر اپنی عدالت لگا کر فیصلہ سنا دیا۔ قاضی فاٸز عیسیٰ مردہ باد ہے۔ یہ فیصلے ہم نہیں مانتے”۔

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی ویڈیو
Courtesy: X @Baghi_Group

Fact Check/ Verification

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کو غور سے دیکھا اور سنا تو ہمیں اس میں واضح طور پر کرنی سینا زندہ باد کے نعرے سنائی دئے اور دکانون کے سائن بورڈ پر ہندی لکھی ہوئی بھی نظر آ رہی تھی۔

پھر ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کے پی نیوز 24 ایکس7 نامی ویب سائٹ پر 6 دسمبر 2023 کو شائع شدہ ایک رپورٹ میں وائرل ویڈیو کا ایک اسکرین شارٹ ملا۔ جس کا عنوان “راجستھان: راج پوت رہنما کے قتل کے خلاف پورے ریاست میں کئے گئے احتجاج” تھا۔ رپورٹ میں راج پوت لیڈر کا نام گوگا میڑی بتایا گیا ہے۔ یہی ویڈیو ہمیں کے پی نیوز 24 ایکس7 کے یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔

Courtesy: KPNews 24×7

وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں عمارتوں پر لگے بینر پر مختلف دکانوں کے نام نظر آئے۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “دکانوں کے نام اور جے پور” کیورڈ سرچ کیا۔ باریکی سے تلاش کرنے پر ہمیں وہی دکان اور سڑک دیکھنے کو ملے جو وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔ جس سے پتا چلا کہ اس ویڈیو کو راجستھان کے باپو بازار کے مین روڈ پر فلمایا گیا تھا۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو تقریباً 2 ماہ پرانی ہے اور بھارت کے راجستھان کے باپو بازار میں راجپوت رہنما گوگا میڑی کے قاتلوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

Result: False

Sources
Report published by KP News 24×7 on 6 Dec 2023
Video published by YouTube channel KP News 24×7 on 6 Dec 2023
Geo location search


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular