ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkکیا اس ویڈیو میں نشے کی حالت میں نظر آ رہے ہیں...

کیا اس ویڈیو میں نشے کی حالت میں نظر آ رہے ہیں انڈین ایئر فورس کے چیف؟ یہاں جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 2منٹ 20 سکینڈ کی ایک ویڈیو خوب گردش کررہی ہے، ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں جس ضعیف شخص کو گاڑی سے اتار کر وہیل چیئر پر بٹھایا جارہا ہے، وہ انڈین ایئر فورس کے چیف ہیں جو کہ نشے کی حالت میں ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “انڈین ایئر فورس چیف فل نشے میں ٹُن…بندہ پوچھے کہ کس خوشی میں ٹن ہوگئے ہو پاکستان میں تو امپورٹڈ حکومت کو بری طرح سے شکست کا سامنا ہے”۔

ویڈیو میں نظر آ رہے شخص نہ نشے کی حالت میں  ہیں اور نہ ہی انڈین ایئر فورس کے چیف
Courtesy:FB/Imran Baloch

اس ویڈیو کو ٹویٹر اور یوٹیوب صارفین بھی نشے کی حالت میں نظر آئے انڈین ایئر فورس کے چیف کا بتاکر شیئر کررہے ہیں، جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact check/ Verification

یہ پروگرام بنگلور کے مدراس سیپر کونٹنگینٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ جہاں انہیں مدراس سیپر کونٹنگینٹ نے اعجاز سے نوازا تھا۔ اس دوران ضعیفیت کی وجہ سے کھڑے نہیں ہو پانے کے باوجود ڈریل انسٹرکٹر گووند سوامی نے سینا کو سلیوٹ کیا۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے لئے بھی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

Courtesy: YouTube/ The Economic Times

مذکورہ سبھی رپورٹس سے واضح ہوا کہ جس بوڑھے شخص کو بھارتی ایئر فورس کا چیف اور نشے کی حالت میں بتایا جارہا ہے، وہ دراصل سابق ڈریل انسٹرکٹر گووند گوسوامی ہیں ۔ پھر ہم نے نشے سے متعلق کیوڑڈ سرچ کیا۔ لیکن اس طرح کی کوئی میڈیا رپورٹ گوگل پر نہیں ملی۔ وہیں سرچ کے دوران ہمیں “ساؤدرن کمانڈ انڈین آرمی” کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی سابق ڈریل انسٹرکٹر گووند گوسوامی سے متعلق ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں مذکورہ باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں جس ضعیف شخص کو نشے کی حالت میں بھارتی ایئر فورس کا چیف بتایا گیا ہے، وہ داصل 100 سال کے سابق ڈریل انسٹرکٹر گووند سوامی ہیں۔ جنہیں ضعیف ہونے کی وجہ سے وہاں موجود افسران کا سہارا لینا پڑا۔ نشے کی حالت میں ہونے کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔

Result: False

Our Sources
Media report published by NDTV on 3 Oct 2022
Media report published by News18 on 3 Oct 2022
YouTube video published by The Economic Times on 3 Oct 2022

Tweet post by @IaSouthern on 30 Sep 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular