اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے فوجی جوان کی لاش...

Fact Check: دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے فوجی جوان کی لاش لے جاتے جوانوں کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

گزشتہ دنوں پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ اب اسی تناظر میں ایکس ہینڈل کشمیر اردو پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک فوجی جوان کی لاش کو چند دیگر فوجی اسٹریچر پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ہے۔

تصویر کے ساتھ صارف نے لکھا ہے کہ “ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ۔ ان فوجیوں پر مسلط غیر انسانی کام کا شیڈول اذیت سے کم نہیں ہے، جس سے ذہنی صحت کے شدید مسائل اور خودکشی جیسے المناک نتائج سامنے آتے ہیں”۔

 دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے فوجی جوان کی لاش لے جاتے جوانوں کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل
بشکریہ: ایکس @KashmirUrdu

Fact

اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 فروری 2018 کو شائع ساؤتھ چائینا مارننگ پوسٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے کیپشن میں رائٹرز کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی فوجی جوان جموں میں ایک اسپتال کے باہر اسٹریچر پر اپنے ساتھی کی لاش لے جا رہے ہیں جو فوجی کیمپ پر حملے میں شہید ہوگیا تھا۔

بشکریہ: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویر رائٹرز کی ویب سائٹ پر 11 فروری 2018 کو شائع شدہ ملی۔ جس کے مطابق اس تصویر کو مکیش گپتا نامی فوٹوگرافر نے جموں کے ایک اسپتال کے باہر 11 فروری 2018 کو کلک کیا تھا۔ جہاں آرمی کیمپ پر حملے میں شہید ہوئے فوجی جوان کو دیگر جوان اسپتال سے اسٹریچر پر گر جوان لے جا رہے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کی 12 فروری 2018 کو مذکورہ تصویر کے ساتھ شائع ایک رپورٹ بھی ہمیں موصول ہوئی۔ جس میں لکھا ہے کہ جموں کے سنجوان آرمی اسٹیشن میں 50 سالہ صوبیدار مدن لال چودھری کے کوارٹر پر کچھ مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں مدن لال چودھری اے کے 47 کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے تھے۔

بشکریہ: انڈیا ٹوڈے

یہ بھی پڑھیں: 13 سال پرانی تصویر کو پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے سے منسوب کرکے کیا جا رہا ہے شیئر

کیا بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں ہوا اضافہ؟

اکتوبر 2023 کو دی پرنٹ ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں 654 بھارتی فوجی جوانوں نے خودکشی کی ہے ، جبکہ پچاس ہزار نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ دی پرنٹ میں خودکشی کی شرح والی ایک گرافک میں دکھایا گیا ہے کہ 2022 میں 130 سی اے پی ایف نے خودکشی کی تھی جبکہ 2022 میں 151 نے کی تھی۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ خودکشی کے بعد بھارتی فوجی جوان کی لاش لے جاتے جوانوں کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر تقریباً 6 برس پرانی ہے اور یہ تصویر جموں کے سنجوان آرمی اسٹیشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے صوبیدار مدن لال کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by South China Morning Post, Reuters and India Today on 15, 11, 12 Fed 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular