جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے...

کیا ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کا افسر ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ مرد کے رقص کا ایک ویڈیو خوب گشت کر رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کے افسر ڈانس کلب میں ڈانسر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

خاتون کے ساتھ رقص والے وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ
خاتون کے ساتھ رقص والے وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ

فیس بک اور ٹویٹر پر آئے دن کسی دوسرے کی تصاویر اور ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ  شیئر کیا جاتا ہے۔ ان دنوں ایک ویڈیو جس میں مرد ایک کمرے میں خاتون کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، کے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان، سندھ کے اینٹی کریپشن کے افسر ڈانس کلب میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے خاتون کے ساتھ رقص والے ویڈیو سے متعلق کئے گئے دعوے کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 2,512 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Fact Check/Verification

خاتون کے ساتھ رقص والے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی  تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصاویر اسکرین پر ملیں۔

پھر ہم نے جب کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں سید ذیشان علی شاہ کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے وائرل ویڈیو کو بھارتیہ اداکارہ نیکیتا شرما کا بتایا ہے۔

کون ہے خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص؟

 پھر ہم نے نیکیتا شرما نام سے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر پر پروفائل تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں انسٹاگرام پر نیکیتا شرما آفیشل نامی ویریفائیڈ پروفائل ملی۔ جب ہم نے پروفائل کو کھنگالا تو ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک ویڈیو ملا۔ جس میں ہوبہو وہی شخص گلابی شرٹ پہنے لڑکی کے ساتھ پنجابی گانے پر رقص کر رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انگلش زبان میں “آل ویز دی بیسٹ وائبس ود فیملی”  لکھا ہے۔ جس کا ترجمہ ہے: فیملی کے ساتھ ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔

پھر ہم نے نیکیتا کے پروفائل کو مزید کھنگالا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ ملا۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص نیکیتا شرما کے والد ہیں نا کہ پاکستان کے سندھ کے اینٹی کرپشن کے افسر۔ 

Instagram will load in the frontend.

نیکیتا شرما کے حوالے سے جب ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دکن کرونیکل اور جیو ٹاک نامی ویب سائٹ پر جانکاری فراہم ہوئی۔ ویب سائٹ کے مطابق نیکیتا شرما موٹیویشنل اسپیکر، مائیکرو بایولوجسٹ، ڈانسر اور ماڈل ہیں۔ ان کے والد کا نام سندیپ کمار شرما اور والدہ چھوی شرما ہیں۔سندیپ شرما سابق دفاعی اہلکار تھے اور چھوی شرما موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان:مندر کی تعمیر پر روک کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی سی ڈی اے کی تعریف؟پڑھیئے وائرل دعوےکا سچ

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے سندھ کا ڈی جی اینٹی کرپشن افسر نہیں ہے۔ بلکہ وائرل ویڈیو میں بھارت کی سوشل میڈیا انفلواینسر نیکیتا شرما اور ان کے والد ہیں جو ساتھ گھر میں رقص کر رہے ہیں۔

Result: Partly False


Our Sources

Instagram

Deccan Chronicle

JeoTalk


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular