Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر خاتون پائلٹ کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ ایک ہاتھ سر پر رکھے ہوئی ہیں اور دسرے ہاتھ میں موبائل لئے ہوئے زمین پر لیٹی نظر آ رہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ حالیہ بھارت اور پاکستان تنازعہ کے درمیان پاکستان نے بھارتی خاتون پائلٹ کو سرحد سے گرفتار کیا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے خاتون پائلٹ کی تصویر کو سب سے پہلے گوگل ریورس امیج ٹولز کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ایک جون 2023 کو شیئر شدہ اسٹار آف میسور نامی انسٹاگرام پر ہوبہو خاتون پائلٹ کی تصویر موصول ہوئی، البتہ اس تصویر میں ایک اور مرد پائلٹ بھی زمین پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق خاتون پائلٹ کی یہ تصویر بھوگا پورہ گاؤں کے قریب چامراجا نگر کے ایچ موکلی کا ہے۔ جہاں ‘کرن جیٹ ٹرینر ایئر کرافٹ’ کریش ہوا تھا۔ انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کرن جیٹ ٹرینرایئرکرافٹ (ایچ اے ایل ایچ جے ٹی-16 کرن) میں موجود دونوں پائلٹ (ایک مرد اور دوسری خاتون) کو بحفاظت پیراشوٹ کی مدد سے لینڈ کروایا گیا تھا۔ دونوں پائلٹ گاؤں اور پولس والے کو درد سے کراہتے ہوئے ملے تھے۔
پھر ہم نے گوگل پر “چامراجا نگر، کرن جیٹ ٹرینرایئر کرافٹ کریش” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 2 جون 2023 کو شائع ہونے والی ایس ایس بی کریک ایگزام نامی ویب سائٹ پر مذکورہ خاتون کی تصویر کے ساتھ شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں پائلٹ خاتون کا نام 28 سالہ بھومیکا بتایا گیا ہے جو ٹریننگ کے دوران کرناٹک کے چامراجا نگر کے ایچ موکلی میں زخمی ہوگئی تھیں۔


اس حوالے سے ایک جون 2023 کو انڈین ایئرفورس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی معلومات فراہم کی گئی ہے۔
وہیں پی آئی بی فیکٹ چیک نے بھی خاتون پائلٹ والی وائرل تصویر کو ڈیبنک کیا اور اس کے ساتھ کئے دعوے کو فرضی بتایا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں گرفتار ہوئی بھارتی خاتون پائلٹ کا بتاکر شیئر کی گئی یہ تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ بھارت پاک تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Instagram post by Star of Mysore on 01 Jun 2023
Report published by Ssbcrack Exam on 02 Jun 2023
X post by @IAF_MCC on 01 Jun 2023
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
August 20, 2025
Mohammed Zakariya
July 23, 2025