Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن نے ہندوستانی نزاد احمد خان کو اپناسیاسی مشیر منتخب کیا ہے۔احمد خان ہندوستان کے ہیں اور ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

سوشل میڈیاپر امریکی صدر جوبایڈن کے ساتھ ایک شخص کی تصویر خوب گردش کررہی ہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ جوبایڈن نے ہندوستانی نزاحمد خان کو اپنا مشیر منتخب کیا ہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔
یاسمین کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
شبینہ بانو کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
مدینہ خان کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پرہندوستانی نزاد احمدخان کو جوبایڈن کے مشیر منتخب کئے جانے کا دعویٰ کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے جوبایڈن کے نئے مشیر کار کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں یو ایس نیوز،اے بی سی نیوز،ٹائمس آف انڈیا اور بزنیس انسائڈر نیوز ویب سائٹ پر 12نومبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے رون کلین کواپنا سینئرمشیرکار منتخب کیا ہے۔
وہیں جب ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیاتو ہمیں دی مسلم میرر اور دی ہنس انڈیا کے نیوزویب سائٹ پراحمد خان ،جوبائیڈن اور خاتون کے ساتھ والی15دسمبر2015 کی خبریں ملیں۔جس میں احمد خان کے بارے میں ذکر کیاگیا ہے کہ وہ بائڈن کے ریسپشن میں شریک ہوئے تھے۔احمد کے بارے میں مزیدسرچ کیا تو پتاچلاکہ احمدڈرافٹ بائیڈن 2016نامی تنظیم کے ڈپٹی ایگزیکیوٹیوڈائریکٹر آف تھے۔کہیں بھی جوبائیڈن کے صلاح کار ہونے کی جانکاری نہیں ملی ہے۔

Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں پتاچلا کہ جوبائیڈن کے ساتھ کھڑا شخص ہندوستانی نزاد احمدخان ہی ہے۔لیکن امریکہ کے نومنتخب صدر کے سیاسی مشیرکار احمد خان نہیں ہے بلکہ میڈیا رپوٹ کے مطابق رون کلین کو مشیرکارمنتخب کیاگیاہے۔بقیہ احمدخان کون ہے زیادہ کچھ جانکاری نہیں ملی ہے۔ملتے ہیں ہم آپ کو روشناس کردیں گے۔
USNews:https://www.usnews.com/news/politics/articles/2020-11-12/biden-chooses-longtime-adviser-ron-klain-as-chief-of-staff
Busness:https://www.businessinsider.in/politics/world/news/biden-advisor-says-no-white-house-official-has-reached-out-to-president-elect-joe-biden/articleshow/79116361.cms
ABC7:https://abc7news.com/politics/joe-biden-chooses-ron-klain-as-wh-chief-of-staff/7876093/
TOI:https://m.timesofindia.com/world/us/biden-names-top-democratic-official-ron-klain-as-chief-of-staff/amp_articleshow/79182217.cms
TheHans:https://www.thehansindia.com/posts/index/International/2015-12-15/Ahmed-Khan-attends-reception-hosted-by-Vice-President-Joe-Biden/193218
Muslim merror:https://muslimmirror.com/eng/ahmed-khan-attends-reception-hosted-by-vice-president-joe-biden/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
May 27, 2025
Mohammed Zakariya
April 8, 2020
Mohammed Zakariya
March 3, 2020