Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکالے جانے کا منظر۔
نہیں، ویڈیو میں نظر آرہے مناظر دو مختلف واقعات کے ہیں۔
اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکر سے نکالے جانے کا بتاکر سوشل میڈیا پر 41 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے پہلے حصے میں خواتین آپس میں ایک دوسرے پر چیختی چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور دوسرے حصے میں بھی ایک شخص خواتین پر چیختا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جس سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکر سے نکالا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت کی پوری دنیا میں رسوائی کی انتہا۔۔ اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکال دیا گیا۔۔ اسرائیل میں بھارتی شہری در بدر”۔

ایک فیس بک صارف نے بھی اسی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “پاکستان کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہونے کے بعد بھارت کی پوری دنیا میں رسوائی کی انتہا۔ اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکال دیا گیا۔ اسرائیل میں بھارتی شہری ذلیل ہوتے ہوۓ”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکالے جانے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے پہلے حصے کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 26 اگست 2022 کو وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع ہونے والی ایکنامکس ٹائمس کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔

ایکنامک ٹائمس کے عنوان کے مطابق ٹیکساس میں چار بھارتی نژاد امریکی خواتین کو نسلی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بھارت واپس جانے کو کہا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی خواتین پر حملہ کرنے و نسلی زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دیگر خبریں یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔
پھر ہم نے ویڈیو کے دوسرے حصے کے چند فریم کو گوگل ین ڈیکس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو فلسطین کے الجرمق نیوز نامی انسٹاگرام ہینڈل پر 11 مارچ 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ منظر یروشلم میں ایک اسرائیلی آباد کار کی جانب سے عیسائی خاتون کو ہراساں کئے جانے کا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی آباد کار نے خاتون کے چہرے پر پانی چھڑکتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسرائیل ہے، یہودیوں کا ہے، یہاں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ گوگل پرتلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 12 مارچ 2025 کو شائع ہونے والی مڈل ایسٹ مانیٹر کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ یروشلم کا ہے، جہاں اسرائیلی شخص کی جانب سے عیسائی خاتون کو ہراساں کیا گیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکرز سے نکالے جانے کی نہیں ہے بلکہ وائرل ویڈیو کے پہلے حصے میں ٹیکساس میں 58 سالہ ایسمرلڈا اپٹن نامی خاتون کی جانب سے چار بھارتی نژاد امریکی خواتین کو نسلی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا ہے اور ویڈیو کا دوسرا حصہ یروشلم کا ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ ایران-اسرائیل تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Reports published by Economic Times, New York Post and NBC News on 26 Aug 2022
Instagram post by @aljarmaq_news on 11 March 2025
Report published by Middle East Monitor on 12 March 2025
Mohammed Zakariya
July 1, 2025
Mohammed Zakariya
June 26, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025