Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی یہ تصویر اپنی بہن کی خفیہ تدفین میں شامل ہونے کی ہے جو ایرانی حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہوکر مرنے والی اپنی بہن کی قبر پر غمگین کھڑے ہیں۔ صہیونی وزیراعظم کی بہن کی آخری رسومات کو مکمل طور پر خاموشی سے تل ابیب کے ایک انڈر گراؤنڈ شیلٹر ہاؤس میں ادا کیا گیا”۔

ایران-اسرائیل جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رواں ماہ 25 تاریخ کو شائع ہونے والی فرانس 24 نے اے ایف پی کے حوالے سے لکھا ہے ایران کے وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 627 ایران کے عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ ایرانی حملے میں اسرائیل کے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سیاہ لباس میں ایک قبر کے سامنے کھڑے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو کی یہ تصویر اپنی بہن کی خفیہ تدفین میں شرکت کی ہے جو ایران کے حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں کے درمیان نیتن یاہو کا ماسک پہن کر ایک دیگر شخص کے میڈیا کے سامنے آنے کی نہیں ہے یہ تصویر
ایرانی حملے میں ہلاک ہوئی بہن کی خفیہ تدفین میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے شامل ہونے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی تصویر 5 اور 6 جولائی 2022 کو شیئر شدہ فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ لہٰذا یہاں یہ معلوم ہوا کہ یہ تصویر پرانی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی تصویر کے ساتھ اسرائیل ایکنامیکو نامی ویب سائٹ پر 6 جولائی 2022 کو ہسپانوی زبان میں شائع ایک رپورٹ ملی۔ تصویر کے ساتھ فراہم کردہ کیپشن کا جب ہم نے ترجمہ کیا تو معلوم ہوا یہ تصویر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین اور سارہ نیتن یاہو کے یروشلم میں موجود اپنے بھائی یوناتھ نیتن یاہو کے مقبرے کے سامنے کی ہے۔


مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر ہبرو زبان میں چند کیورڈ تلاش کئے، جہاں ہمیں اسی موقع کی دوسرے اینگل سے لی گئی تصویر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے 5 جولائی 2022 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ ہبرو زبان میں کیپشن تھا۔ جس کا اردو ترجمہ “میرے بھائی جوناتھن، میں بہت خوش ہوں۔”۔

پھر ہم نے گوگل پر ‘اسرائیلی پی ایم کی بہن ایران حملے میں ہلاک’ کیورڈ تلاش کیا، لیکن ایسی کوئی مصدقہ خبر نہیں ملیں۔ البتہ تحقیقات کے دوران ہمیں اسرائیلی پی ایم بنیامن نیتن یاہو کے خاندان کے حوالے سے ایبسکو، اینٹی ٹری اور جینیٹ نامی ویب سائٹس پر معلومات فراہم ہوئی۔ ویب سائٹس پر موجود شجرہ نسب میں بنیامن نیتن یاہو و ان کے دو بھائیوں (جوناتھن نیتن یاہو،عدو نیتن یاہو) کا ذکر ہے لیکن ان کی کسی بہن کا ذکر نہیں ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایرانی حملے میں ہلاک ہوئی بہن کی خفیہ تدفین میں شرکت کرنے کی نہیں بلکہ یہ تصویر 2022 کی ہے جہاں بنیامن نیتن یاہو اپنے مرحوم بھائی جوناتھن کی قبر کے سامنے اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Sources
Facebook posts by onlynetanyahu on 05 Jul 2022
Report published by Israel Economico on 06 Jul 2022
Instagram post by Israel PM Benjamin Netanyahu on 05 Jul 2022
Mohammed Zakariya
July 1, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025