Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں کو پھانسی دیے جانے کی ہے۔
نہیں، یہ منظر فلم بیبدن کی شوٹنگ کے دوران کا ہے۔
سوشل میڈیا پر 48 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر ایران میں موساد کے جاسوس کو سرعام پھانسی دینے کا ہے۔

رواں ماہ 25 تاریخ کو شائع ہونے والی ٹائمس آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 ایجنٹوں کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ جبکہ ایران کے خلاف اسرائیل کو جاسوسی کرنے کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اب اسی تناظر میں 48 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص کو سرعام پھانسی پر لٹکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو کرین سے لٹکا کر پھانسی دے دی ہے ۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ایران کی جانب سے موساد کے جاسوس کو پھانسی دیے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں علی رضا ڈونیاڈائیڈ نامی یوٹیوب چینل پر 16 اپریل 2024 کو اپلوڈشدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ عربی زبان میں کیپشن تھا، جس کا ترجمہ تھا “اداکار کو اسٹیج کے پیچھے پھانسی دینا”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو انسٹاگرام پر اسٹوری تاج نامی ہینڈل پر 17 جنوری 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ اس کے ساتھ فارسی زبان کے کیپشن میں اس منظر کو فلم ‘بی بدن’ کے پردے کے پیچھے کا بتایا گیا ہے۔

یہاں سے ہم نے ایک کڑی جوڑتے ہوئے “فلم بی بدن” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ھنر اول نامی یوٹیوب چینل پر مکمل فلم فراہم ہوئی۔ اس فلم کے 5 منٹ 9 سیکنڈ پر وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کے ڈسکرپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق ڈرامہ فلم ‘بی بدن’ (بے بدن) ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو اپنی قتل شدہ بیٹی کی لاش کی تلاش میں ہے۔

فلمیں، ٹیلی ویژن سیریز، پوڈکاسٹ، ویڈیو گیمز، اور اسٹریمنگ مواد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر بھی اس فلم کے سلسلے میں وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے مطابق یہ فلم 90 کی دہائی کے ایک مشہور مجرمانہ کیس ارمان عبدالعلی کے ہاتھوں غزالیہ شکور کے قتل پر مبنی ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ایران میں موساد کے جاسوس کو پھانسی دیے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ‘بی بدن’ نامی فلم کے شوٹنگ کے دوران پردے کے پیچھے کا منظر ہے۔
Sources
Video uploaded by YouTube channel Alireza Donyadide on 16 April 2024
Instagram post by @story_taj on 17 Jan 2025
Video uploaded by YouTube channel Honar Aval on 05 Jun 2025
Fiml Details found on IMBD
Mohammed Zakariya
June 26, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025