Friday, December 5, 2025

Fact Check

بھارت کے زخمی پائلٹ کی یہ ویڈیو 6 برس پرانی ہے

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
May 8, 2025
banner_image

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، واہٹس ایپ پر بھارت کے زخمی پائلٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے اور پاکستانی صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پر کئے گئے بھارت کے حملے کے دوران پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارہ کو مار گرایا اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “انڈین پایلٹ ناشتہ نہی کر رہا مگر پاکستانی عوام زبردستی ناشتہ کرانے پر بضد ہے۔ ابھی نندن کا بھائی۔ ساتھ ہی ویڈیو پر لکھا ہے انڈین زخمی پائلٹ گرفتار، اب چائے نہیں پلائی جائےگی ناہی پروٹوکال کے ساتھ رخصت کیا جائے گا”۔

Fact

حالیہ بھارت-پاکستان کے مابین چل رہی کشیدگی کے دوران بھارت کے زخمی پائلٹ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس ٹول کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ٹی وی9 کنڑا اور نیوز نیشن کے آفیشل یوٹیوب چینلز پر 19 فروری 2019 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ہوبہو زخمی پائلٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: YouTube channel/ Tv9 Kannada

ویڈیو رپورٹ کے عنوان کے مطابق یہ معاملہ بھارت کے بنگلورو کا ہے، جہاں جنگی مشق کے دوران دو سوریا کرن جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس دوران مقامیوں نے ایک زخمی پائلٹ کو ریسکیوں کیا تھا۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تقریباً 6 برس پرانی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے بنگلور میں ایئر شو کی مشق کے دوران 2 سوریا کرن ایئر کرافٹ کریش ہوا تھا۔ اس حادثے میں ایک پائلٹ کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ دو لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ بتادیں کہ بنگلورو کے یلانہاکا ایئربیس میں ایئر شو “ایرو انڈیا 2019” منعقد کیا گیا تھا، جہاں یہ حادثہ دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے فوجی کالونی پر کئے گئے حملے کی نہیں بلکہ انڈونیشیا کی ہے یہ ویڈیو

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت کے زخمی پائلٹ کی یہ ویڈیو تقریباً 6 برس پرانی ہے اور بنگلورو کی ہے۔ اس حادثے کا تعلق حالیہ بھارت اور پاکستان تنازعہ سے نہیں ہے۔

Sources
Video reports published by YouTube Channels Tv9 Kannada and News Nation on 19 Feb 2019
Report published by The Wire Urdu on 19 Feb 2019

RESULT
imageFalse
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,439

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage