Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
تل ابیب میں حملے کا سائرن بجتے ہی ایک اسرائیلی صحافی بنکر میں بھاگا۔
ویڈیو پرانی اور اس کا تعلق حالیہ اسرائیل-ایران تنازعہ سے نہیں ہے۔
اسرائیل و ایران کے مابین تنازعہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور اسی بیچ سوشل میڈیا پر فرضی خبریں بھی رفتار پکڑتی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں ایک ویڈیو ان دنوں خوب شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک اسرائیلی صحافی سائرن بجتے ہی رپورٹنگ بیچ میں چھوڑ کر دوڑتے ہوئے جاتا ہے اور ایک عمارت کے اندر پناہ لیتا ہے۔ اس ویڈیو کو صارفین حالیہ اسرائیل-ایران تنازعہ سے جوڑکر شیئر کر ہیں اور صحافی پر طنز کس رہے ہیں۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “اسرائیلی صحافی کی ریس چیک کریں تل ابیب میں جونہی حملے کا سائرن بجا کمال بہادری سے دوڑ کر بنکر میں جا گھسا”۔

ایک دیگر صارف نے لکھا ہے کہ “ارے بھائ انٹر ویو تو پوری کر کے جاؤ”۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اسرائیلی صحافی کے سائرن بجتے ہی بھاگنے کی اس ویڈیو کی تحقیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور اسے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں جیڈ جابر نامی یوٹیوب چینل پر 9 اگست 2024 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کے ساتھ عربی زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “ویڈیو: کریات شمونہ کے ترجمان سائرن سن کر لائیو آن ایئر فرار!”۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ کے ساتھ تلاش کیا تو ہمیں الحدث الفلسطيني کے فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ اس کے ساتھ بھی عربی زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ تھا “لائیو: کریات شمونہ کے ترجمان آج سہ پہر لبنان سے فائر کئے گئے راکٹوں کے بعد سائرن کی آواز سنتے ہی فرار ہو گئے”۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں اسی ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ 9 اگست 2024 کو شائع شدہ النھار کا ایک آرٹیکل ملا۔ جس میں بھی بتایا گیا ہے کہ کریات شمونہ کے ترجمان فضائی حملے کے سائرن بجتے ہی فرار ہو گئے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضح ہوا کہ اسرائیل و ایران کے مابین چل رہے حالیہ تنازعہ کے درمیان اسرائیلی صحافی کے سائرن سنتے ہی بھاگنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے۔
Sources
Video uploaded by YouTube channel Jad Jaber on 09 Aug 2024
Facebook post by Al Hadath Palestine on 09 Aug 2024
Report published by Annahar on 09 Aug 2024
Mohammed Zakariya
June 19, 2025
Mohammed Zakariya
June 18, 2025
Mohammed Zakariya
June 18, 2025