Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں، میڈیا کے سامنے نیتن یاہو کا ماسک لگاکر دوسرا شخص سامنے آیا ہے۔
ایرانی حملوں میں نیتن یاہو کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد ہے اور ساتھ شیئر کی گئی تصویر پرانی ہے۔
سوشل میڈیا پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایرانی حملوں میں مارا جا چکا ہے۔ میڈیا پر دکھائے جانے والے نقلی نیتن یاہو کا ماسک پہن کر آنے والے شخص کا ماسک واضح نظر آگیا۔ شیطان آپ کو روکے گا لیکن آپ نے رکنا نہیں ہے اسے پھیلاتے جائیں”۔


وائرل تصویر کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی تصویر 16 نومبر 2023 کو جوآنا لوڈی نامی ایکس ہینڈل پر شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس سے معلوم ہوا کہ اس تصویر کو پہلے بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ایم ایس این بی سی اور این ٹی ڈی نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو لباس میں ملبوث اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ویڈیو موصول ہوئی۔ جسے 12 نومبر 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ غزہ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ “اسرائیلی فوج غزہ شہر کے قلب(ہارٹ) میں کام کر رہی ہے اور ہمارا مقصد غزہ میں سیکورٹی کنٹرول ہے”۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ اس تصویر کا تعلق حالیہ دنوں اسرائیل پر ایران کی جانب سے کئے گئے حملے سے نہیں ہے۔

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں نیتن یاہو کے حالیہ دنوں میں اپلوڈ شدہ کئی ویڈیوز ملے، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس سے واضح ہوا کہ پرانی ویڈیو سے اسکرین شارٹ لےکر حالیہ ایران-اسرائیل تنازعہ سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔
حالانکہ ہم نے گوگل پر ایران حملے میں اسرائیلی پی ایم ہلاک کیورڈ تلاش۔ لیکن ایسی کوئی خبر ہمیں موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں کو بنکر سے نکالے جانے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں مارے جانے کی خبر بے بنیاد ہے اور ان کی پرانی ویڈیو کا اسکرین شارٹ ایران-اسرائیل تنازعہ سے جوڑ کرشیئر کیا جا رہا ہے۔
Sources
X post by @JoannaLody on 16 Nov 2023
Video published by YouTube Channels NTD and MSNBC on 12 Nov 2023
X handle Benjamin Netanyahu
Mohammed Zakariya
July 1, 2025
Mohammed Zakariya
June 26, 2025
Mohammed Zakariya
June 25, 2025