جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkبہار پولس کے سپاہی کو جیل میں ہوا کروناوائرس؟سچ ہے یا افواہ!...

بہار پولس کے سپاہی کو جیل میں ہوا کروناوائرس؟سچ ہے یا افواہ! پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

بہار پولس کے ایک سپاہی کو جیل میں کروناوائرس ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے وہ زمین پر تکلیف کے مارے تڑپ رہا ہے۔اس ویڈیو کو فیس بک پر نیوزہِنٹ نامی پیج نے شیئر کیا ہے۔

تصدیق

مہلک وباء کرونا وائرس کا قہر دنیا کے بیشتر ممالک جھیل رہے ہیں۔اس وباء کی وجہ سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دنیا کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہ چکے ہیں۔جبکہ ابھی بھی متعدد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں اس مرض کو لے کر قسم قسم کے ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیے جارہے ہیں۔ان دنوں چھ منٹ ستائیس سکینڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وائرل ویڈیو بہار کا ہے۔جہاں ایک سپاہی کو کروناوائرس ہوگیا ہے۔تکلیف کی وجہ سے وہ زمین پر تڑپ رہا ہے۔جس کے بعد اس کی حالت ناساز ہوگئی تو وہاں موجود پولس اہلکاروں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر کافی یوزرس نے مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

 

ہماری تلاش

وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد  ہمیں پہلے ہی محسوس ہوا کہ یہ ویڈیو کسی مقصد کے تحت بنایا گیا ہے۔لیکن ویڈیو کےساتھ کیا گیا دعویٰ حیرت انگیز تھا۔اسلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کا انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن وہاں ہمیں مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیوزوَن ایلیون پر موجود وائرل ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ حاجی پور میں ڈیوٹی پر تعینات پولس ملازمین نے کروناوائرس کے پیش نظر ماک ڈریل کیا۔

مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو ماک ڈریل کا ہے۔لیکن تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ویشالی نیوز نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس میں اینکر اس ویڈیو کے بارے میں بتا رہا ہے کہ حاجی پور کے ضلع انتظامیہ اور جیل انتظامیہ نے مل کر اپنے سپاہیوں کے ساتھ ماک ڈریل کیا۔تاکہ لوگوں کو آگاہ کر سکے کہ اگر کوئی کرونا مریض آپ کے ارد گرد ہے تو اسے کس طرح ہینڈل کرنا ہے اور اس کا علاج و معالجہ کیسے کرنا ہے۔اسی کے پیش نظر اس ویڈیو کو بنایا گیا ہے۔یہاں آپ کو بتادوں کہ ویڈیو کو اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو جو سپاہی چھینک اور کھانس رہا ہے۔دراصل صاف ظاہر ہورہاہے کہ وہ ناٹک (ایکٹنگ)کررہا ہے۔آپ کو بہار کے سپول کا بھی ایک اور ماک ڈریل کا ویڈیو پیش کررہا ہوں۔جسے آپ یہاں کلک کر کے دیکھ سکیں۔

نیوزچیکر کی تحۡقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو بہار کے حاجی پور کے جیل کا ہے۔جہاں ضلع اور جیل انتظامیہ نے سپاہیوں کے ساتھ ملکر کروناوائرس کے پیش نظر ماک ڈریل کیا ہے۔تاکہ عوام کو اس مرض سے آگاہ کر سکیں۔ناکہ اس ویڈیو میں نظر آرہا سپاہی کروناوائرس کا شکار ہے۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:فرضی دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular