Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ منظر بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کے پہلے دن کا ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو پرانی اور کرناٹک کے رائچور میں اختتام پذیر ہوئی بھارت جوڑو یاترا کی ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کا آج پانچواں دن ہے، راہل کی اس یاترے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت متعدد افراد بھی شامل ہیں۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں راہل گاندھی سمیت سڑک پر کافی تعداد میں لوگ سفر کر رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کا پہلا دن ہے، جس میں لوگ بھاری تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
فیس بک صارف نے جس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اس پر لکھا ہے: “بہار بدلاؤ کی جانب”۔ کیپشن میں لکھا ہے “ووٹ کا پہلا دن حقوق بچاؤ سفر، پہلا منظر لاجواب ہے، ون مین ون ووٹ، بہار بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے”۔

ایکس صارف نے بھی ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “ووٹ بچاؤ ادھیکار یاترا کا پہلا دن۔ پہلا منظر شاندار ہے ون مین ون ووٹ “بہار” ایک بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے”۔

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں مختلف اینگل سے فلمائی گئی وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی کلپ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سیکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 22 اکتوبر 2022 کو شیئر شدہ موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو رائچور میں اختتام پذیر ہوئی بھارت جوڑو یاترا کا بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں 22 اکتوبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اس ویڈیو کو کرناٹک کے رائچور میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے والی بھیڑ کا بتایا گیا ہے۔ اس یاترا کے سلسلے میں تفصیلات کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈے کے شیو کمار نے اپنے ایکس ہینڈل پر 10 ستمبر 2022 کو دی تھی۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کے پہلے دن کا بتاکر جس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل تقریباً 3 برس پرانی اور رائچور میں اختتام پذیر ہوئی بھارت جوڑو یاترا کی ہے۔
Sources
X post by @rssurjewala on 22 Oct 2022
Instagram post by @dkshivakumar_official on 22 Oct 2022
X post by @DKShivakumar on 10 Sept 2022
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025