بدھ, جنوری 1, 2025
بدھ, جنوری 1, 2025

HomeFact Checkکیا اندور کے بی جے پی لیڈر حاجی عنایت کو سی اے...

کیا اندور کے بی جے پی لیڈر حاجی عنایت کو سی اے اے کی حمایت کرنا پڑا مہنگا؟سچ ہےیاافواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

بریکنگ نیوز۔۔۔

سی اے اے ،این آرپی اور این آر سی کی کھلی حمایت کرنے کی وجہ سے اندور میں بی جے پی لیڈرحاجی عنایت حسین کے چہرے پر پوتی گئی سیاہی۔چپ٘لوں سے ہوئی پٹائی۔ایسے غی٘ور مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔

تصدیق

سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹ و ویڈیو شیئر کئے جارہے ہیں۔گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا کے سبھی پلیٹ فارم پرپچیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں ایک کالی ٹوپی پہنے سفید پوش شخص سوفے پر بیٹھے شخص کے چہرے پر سیاہی پوت تا ہوا نظر آرہا ہے۔پھر اسے جوتے سے پٹائی بھی کی۔حتیٰ کہ وہ بندہ وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔اس ویڈیو میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ اندور کے بی جے پی لیڈر و حج کمیٹی کے سابق چیئر مین عنایت حسین نے سی اے اے کی حمایت کی توایک شخص نے ان کے چہرے پر سیاہی پوتا اور جوتے سے خوب مارا پیٹا ہے۔اس ویڈیو کو ہزار لوگوں نے مختلف سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔یہاں آپ کو بتادوں کہ لکھنؤ کے تابش نامی ہمارے قاری نے اس ویڈیو کی تحقیق کے لئے ہمیں بھیجا کہ سچائی کیاہے؟پھر ہم نے اس کی تحقیق گہرائی سے شروع کی۔اس ویڈیو کو پاکستانی پی ایم عمران خان کے نام سے بھی شیئر کیاگیاہے۔

ہماری کھوج

سبھی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔اس دوران فیس بک پر نیوز نیشن کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو اجمیر درگاہ کا ہے۔جہاں انجمن شیخ زادگان کے چہرے پر ایک شخص نے کالک پوت دیا اور اس کے بعد جوتے سے مارا پیٹا۔

 

فیس بک پر ملی جانکاری سے یہ واضح ہوچکا کہ جس شخص کے منہ پر سیاہی پوتی گئی ہے واہ بی جے پی لیڈر حاجی عنایت نہیں ہے۔بلکہ اجمیر درگاہ کے ایک خادم ہیں۔پھر ہم نے مزید جانکاری کے لئے یوٹیوب اور گوگل کیورڈسرچ کیا۔جہاں ہمیں یوٹیو پر نیوز ٹونٹی ون نامی چینل  اور نیوزایٹین ہندی پر شائع تیرہ مارچ دوہزار اٹھارہ کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق شیخ بنٹی نامی شخص نےعبدالماجب نامی خادم کے منہ پر سیاہی ہی نہیں پوتا بلکہ اسے جوتے سے دھونائی بھی کی۔نیوزایٹن کے مطابق یہ واضح ہوا کہ آپسی رنجش کی وجہ سے اس کارنامے کو بنٹی نے انجام دیا تھا۔

 

अजमेर दरगाह के खादिम के मुंह पर कालिख पोती, चप्पल से पिटाई

Man throws ink at khadim secretary in ajmer dargah अजमेर दरगाह के एक खादिम के हाथों उन्हीं की संस्था के सचिव के मुंह पर कालिख पोतने और चप्पल से पिटाई का एक वीडियो सामने आया है. | rajasthan News in Hindi – हिंदी न्यूज़, समाचार, लेटेस्ट-ब्रेकिंग न्यूज़ इन हिंदी

 

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو بی جے پی لیڈر حاجی عنایت حسین کا نہیں ہے۔بلکہ اجمیردرگاہ کے خادم عبدالماجد کا ہے۔جنہیں بنٹی نامی خادم نے ان کے منہ پر سیاہی پوت کر اور جوتے سے پٹائی بھی کی۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

فیس بک سرچ

گوگل ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:فیک نیوز(جھوٹادعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular