اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: اصفہان پر اسرائیلی حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Fact Check: اصفہان پر اسرائیلی حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ایران کے اصفہان پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے تازہ میزائل حملے کی ویڈیو ہے۔
Fact
یہ ویڈیو لبنان کی جانب سے میعان باروخ پر کئے گئے حملے کی ہے، اصفہان پر اسرائیلی حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کے درمیان گزشتہ 13 اپریل کو ایران نے رات کے وقت تقریباً 300 میزائل و ڈرونز سے حملہ کر دیا تھا۔ ایرانی فوج کے مطابق، انہوں نے یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ایرانی قونصل خانے پر کئے گئے حملے کے جواب کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسی تناظر میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آج یعنی 19 اپریل 2024 کی صبح سی بی ایس نیوز کو دو امریکی حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر حملہ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں تین ڈرونز کو دیکھا گیا، لیکن ایران کے فضائی دفاعی نظام نے انہیں تباہ کر دیا تھا۔

اسی سلسلے میں سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں بم دھماکے کا منظر نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ایران کے اصفہان پر اسرائیلی حملے کی تازہ ویڈیو ہے۔ ایک ایکس صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اصفہان پر اسرائیل کا تازہ میزائل حملہ”۔

یہ ویڈیو اصفہان پر اسرائیلی کی جانب سے کئے گئے تازہ حملے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @quds76

Fact Check/Verification

اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی تصدیق کے لئے نیوز چیکر نے ویڈیو کے ایک فریم کو ٹین آئی پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وار مانیٹر نامی ایکس ہینڈل پر 19 اپریل 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو لبنان کی جانب سے معيان باروخ پر کئے گئے میزائل حملے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: X @WarMonitors

الجدید نیوز نامی ایکس ہینڈل پر بھی ہمیں ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جسے 19 اپریل 2024 کو شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق معيان باروخ پر لبنان سے داغے گئے میزائل حملے کی ہے۔

Courtesy: X @ALJADEEDNEWS

مزید سرچ کے دوران ہم نے گوگل پر “لبنان، میزائل، معيان باروخ” کیوڑد سرچ کیا تو یہی ویڈیو ہمیں قطری نیوز ویب سائٹ العربی اور ترکش نیوز سائٹ ٹی آر ٹی عربی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق بھی وائرل ویڈیو لبنان کی جانب سے معيان باروخ پر کئے گئے میزائل حملے کی ہے۔

Courtesy: Alaraby

مذکورہ سبھی خبریں 19 اپریل 2024 کی ہیں اور اسرائیل نے بروز جمعہ یعنی 19 اپریل کی صبح ہی حملہ کیا ہے۔ جس سے یہ خبریں ہمیں مشکوک لگیں۔ پھر ہم نے مزید تحقیقات کی تو ہمیں 18 اپریل 2024 کو شیئر شدہ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ‘کان نیوز‘ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ ہبرو زبان میں دیئے گئے کیپشن کا گوگل ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو لبنان کی جانب سے معيان باروخ پر کئے گئے حملے کا ہے اور اس پوسٹ سے یہ بھی واضح ہوا کہ ایران کے اصفہان پر اسرائیل نے 19 اپریل کی صبح حملہ کیا ہے، جبکہ یہ ویڈیو 18 اپریل یعنی ایک دن پہلے کی ہے۔

Courtesy: X @kann_news

اس کے علاوہ ہمیں رواں ماہ کی 18 تاریخ کو شیئر شدہ یہی ویڈیو نیوز کُڑکُڑ گروپ نامی ٹیلی گرام چینل پر بھی ملی۔

Conclusion

لہٰذا میڈیا رپورٹ اور آن لائن ملے شواہد سے ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو ایران کے اصفہان پر اسرائیل کے تازہ حملے کی نہیں ہے بلکہ ایک دن پرانی اور لبنان کی جانب سے معيان باروخ پر کئے گئے میزائیل حملے کی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
X post by @WarMonitors and @ALJADEEDNEWS on 19 April 2024
Reports published by Alaraby and TRT Araby on 19 April 2024
X post by @kann_news on 18 April 2024
Telegram post by news_kodkodgroup on 18 April 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular