جمعرات, جنوری 2, 2025
جمعرات, جنوری 2, 2025

HomeFact CheckFact Check: کیا یمن پر ہونے والے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے...

Fact Check: کیا یمن پر ہونے والے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصویر یمن پر ہونے والے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی ہے۔
Fact
نہیں، تصویر 9 برس پرانی ہے اور اس کا تعلق یمن پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے سے نہیں ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی 27 دسمبر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر کو اسرائیل نے یمن کے صنعا ایئرپورٹ سمیت کئی مقامات پر بمباری کیا، اس حملے میں 6 افراد کی اموات ہوئی ہے، رپورٹ میں چالیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے کے گرد تیز دھواں نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر یمن پر حالیہ اسرئیلی حکومت کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے کی ہے۔

تصویر کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یمن پر صہیونی حکومت کا فضائی حملہ، 5 شہید، اقوام متحدہ کے اہلکار سمیت 17 زخمی”۔

یہ تصویر حالیہ یمن پر ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے کی ہے۔
Courtesy: X@JafariaTV1

Fact Check/ Verification

سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 28 اپریل 2015 کو سعودی نیوز نامی ایکس ہینڈل پر عربی کیپشن کے ساتھ ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر یمن کی راجدھانی صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے کی ہے۔ جہاں سعودی زیر قیادت عرب اتحادی افواج نے فضائی حملہ کیا تھا۔

Courtesy: X@SaudiNews50

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 28 اپریل 2015 کو مذکورہ وائرل تصویر کے ساتھ شائع الجزیرہ مباشر کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ مناظر صنعا میں حوثی باغیوں کے کنٹرول والے ہوائی اڈے کے رن وے کو سعودی زیرقیادت اتحادی طیاروں کی جانب سے تباہ کئے جانے کا ہے۔

Courtesy: Aljazeeramubasher

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر یمن پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی نہیں ہے بلکہ 2015 میں یمن کے صنعا میں سعودی زیر قیادت عرب اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
X post by @SaudiNews50 on 28 April 2015
Report published by Aljazeeramubasher on 28 April 2015


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular