منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: ایران کے تل ابیب پر حالیہ حملے کے دوران نیتن...

Fact Check: ایران کے تل ابیب پر حالیہ حملے کے دوران نیتن یاہو کے پناہ گاہ میں چھپنے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو ایران کے تل ابیب پر حالیہ حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بنکر میں پناہ لینے کے لئے دوڑ کر جانے کی ہے۔
Fact
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی یہ ویڈیو 2021 میں نیسیٹ عمارت کے اندر دوڑ کر جانے کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 2 اکتوبر کی شب کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حوالے سے ایک خبر گردش کرنے لگی کہ ایران کے اسرائیل کی دارالحکومت تل ابیب پر حملے کے دوران نیتن یاہو بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اب اسی تناظر میں نیتن یاہو کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وائرل ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایران کے تل ابیب پر حالیہ حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بنکر میں پناہ لینے کے لئے بھاگ رہے ہیں۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

نیتن یاہو کے بنکر میں پناہ لینے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 14 دسمبر 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 4 برس پرانی ہے۔

Courtesy:X@netanyahu

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے ہبرو زبان میں شائع چینل7 نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر بنجامن نیتن یاہو کی گردش کرنے والی ویڈیو ووٹ میں حصہ لینے کے لئے نیسٹ اجلاس کی جانب دوڑکر جانے کی ہے۔ اس ویڈیو کو ان کے اسٹاف نے ریکارڈ کیا تھا۔جس کے بعد نیتن یاہو نے اس کلپ کو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا تھا۔ جس کا کیپشن تھا، (ترجمہ)”مجھے آپ لوگوں کے لئے بھاگ دوڑ کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔ یہ آدھا گھنٹہ پہلے نیسیٹ میں فلمایا گیا تھا”۔

Courtesy: Channel7

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بنکر میں پناہ لینے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو تقریباً 4 برس پرانی اور نیسیٹ عمارت کے اندر دوڑ کر جانے کی ہے۔

Result: False

Sources
X post by @netanyahu on 14 Dec 2021
A report published by Channel7 on 13 Dec 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular