اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے پارٹی...

Fact Check: کیا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد رونے کی ہے یہ ویڈیو؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق پارٹی سے مستعفیٰ ہو جانے کے بعد روتے ہوئے۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل سراج الحق کی یہ ویڈیو جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب ہونے پر آبدیدہ ہونے کی ہے۔

ان دنوں پاکستان میں سیاسی گھماسان جاری ہے۔ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان عام انتخابات 2024 میں شکست کے بعد اپنے امیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسی تناظر میں ان کی ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سراج الحق، امیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانے کے بعد دہاڑیں مار مار کے روتے ہوئے”۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی یہ ویڈیو تقریباً 5 برس پرانی ہے۔
Courtesy: X @sufi_sheikhni

Fact Check/ Verification

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے رونے والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے کیورڈ کے ساتھ ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وسیم بادامی ان آفیشل نامی فیس بک پیج پر 23 مارچ 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق سراج الحق کے رونے کی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب انہیں جماعت اسلامی پاکستان کا دوبارہ امیر منتخب کیا گیا تھا۔

Courtesy: Facebook/ waseembadamiunofficial

مزید سرچ کے دوران ہمیں 22 مارچ 2019 کو شائع شدہ پاکستانی نیوز ویب سائٹ اردو پوائنٹ پر وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سراج الحق کی یہ تصویر جماعت اسلامی پاکستان کے دوسری بار امیر منتخب ہونے کے بعد آبدیدہ ہونے کی ہے۔ اس وقت سراج الحق کو 2019 سے 2024 تک لئے امیر منتخب کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Urdu point

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے رونے کی یہ ویڈیو تقریباً 5 برس پرانی ہے اور دوسری بار امیر منتخب ہونے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
Facebook post by waseembadamiunofficial on 23 March 2019
Reports published Urdu Point, Geo News and Dawn News on 22 March 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular