اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkجے این ایس یو کی صدر آئیشی گھوش کے زخمی ہاتھ کو...

جے این ایس یو کی صدر آئیشی گھوش کے زخمی ہاتھ کو لےکرعوام میں پھیلائی جارہی ہے غلط فہمیاں!پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر جے این ایس یو کی صدر آئیشی گھوش کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “کیا ہے بھائی۔پہلے دایاں ہاتھ ٹوٹا۔۔۔۔پھر بایاں”۔

ہماری کھوج

جے این یو ہنگامے کے بعد جےاین ایس یو صدرآئیشی گھوش کے تعلق سےان دنوں سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعویٰ خوب گردش کررہاہے۔رینیتی چٹرجی نامی ٹیوٹرہینڈل پر دو تصویر شیئر کئے گئے ہیں۔جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئیشی گھوش کے کبھی دائیں ہاتھ میں چوٹ نظر آتی ہے تو کبھی بائیں ہاتھ میں۔جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ آئیشی کی چوٹ بالکل فرضی ہے۔آپ کو بتادوں کہ پانچ اور چھ جنوری کو جے این یو میں کچھ نقاب پوش غنڈو نے طلباء و طالبات پر حملہ کیا تھا۔حملے میں آئیشی گھوش سمیت دیگر کئی طلبہ زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایسے ہی ٹویٹ کے ذریعے کئی ہینڈلس نے یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ “کیاآئیشی گھوش کی چوٹ نقلی؟

وائرل ٹویٹس کو دیکھنے کے بعد یہ واضح نہیں ہوپارہا تھا کہ گھوش کے کس ہاتھ میں چوٹ آئی ہے یا پھر اس نے فرضی چوٹ پر ہی پلاسٹر لگایا ہے۔لہٰذا ہم نے اپنی کھوج شروع کی اس دوران ہمیں ہندوستان ٹائمس کا ایک ٹیویٹ ملا۔جس میں یہ پتا چلا کہ گھوش کے بائیں ہاتھ میں گہری چوٹ کی وجہ سے پلاسٹر لگایا گیاہے۔

تحقیقات کے دوران ملی جانکاری کے بعد ہم نے وائرل تصویر اور ہندوستان ٹائمس کی تصویر کو ملایا تو پتاچلا کہ وائرل تصویر میررامیج ہے۔آپ مندرجہ ذیل میں دونوں تصویر کے درمیان فرق بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

۱۔آئیشی کے چوٹ والے ہاتھ کے پاس کھڑا شخص۔

۲۔آئیشی کے پیچھے کالے جیکٹ پہنا ہوا شخص۔

۳۔بلیک جیکٹ پہنے ہوئے شخص کے کنارے کھڑی لال رنگ کے کپڑے والی لڑکی۔

ان تینوں کا موازنہ کیاجائے تو دونوں تصویر کی جگہ مختلف ہے۔اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ یہ میررامیج ہے۔

ان سب کے علاوہ ہم نے مزید سرچ کیا۔جہاں ہمیں اے این آئی کے ٹویٹر ہینڈل پر گھوش کے تعلق سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق ڈی ایم کے لیڈر کانی موزی نے گھوش سے ملاقات کی۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بھی آئیشی کے بائیں پاتھ میں پلاسٹر لگا نظر آرہاہے۔

ان تحقیقات سے ہمیں تسل٘ی نہیں ملی تواس بارے میں مزید کھوج کی۔اس دوران ہمیں آئیشی اور جے این یو طلباء یونین کے پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو ملا۔جس میں بھی گھوش کے بائیں ہاتھ میں پلاسٹر نظر آرہاہے۔

نیوزچیکرکی تحقیق میں یہ ثابت ہوتاہے کہ جے این یو طلباء یونین کی صدرآئیشی گھوش کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی ہے نا کہ دائیں ہاتھ میں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرر امیج شیئر کر کے عوام میں گمراہی پھیلا نے کی کوشش کی گئی ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular