پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckViralکیا پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد کشمیریوں نے جشن...

کیا پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد کشمیریوں نے جشن منایا؟

ٹی20 ورلڈکپ 2022 سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزیلینڈ  کو شکست دی۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن کے مختلف ویڈیوز گردش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن کی ایک ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں، جس سے متعلق دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن میں منایا گیا۔

ایک فیس بُک صارف نے لکھا ‘آج پاکستان نے جب نیوزی لینڈ کو کرکٹ میچ میں شکست دی اس خوشی میں آج شام کے وقت مقبوضہ کشمیر میں سرینگر یونیورسٹی کے طلبہ خوشی کا اظہار کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ ثبوت پیش کررہے ہیں’۔

اسی طرح سے متعدد صارفین نے اس ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ جس کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس ویڈیو کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں منائے جارہے جشن کی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے چند کیفریم گوگل سیورس امیج سرچ کیے۔

سرچ کے دوران ہمیں آر وی سی جے نامی ایک ویب سائٹ کی لنک ملی، جس میں 19 جون 2022 کو اسی ویڈیو کے کیفریم کو رپورٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘کل بھارتیوں کے لیے مشکل دن تھا۔ ہر کسی کو یقین تھا کہ بھارت آئی سی سی چمپینز ٹرافی کا فائنل جیت جائے گا۔ لیکن پاکستان کے پیچ جیت لیا۔ ‘یہ دیکھئے کشمیر میں علیحدگی پسند کیسے پاکستان کی جیت کا جشن منارہے ہیں’۔

پاکستان کی جیت
Screengrab from RVCJ

مزید سرچ کے دوران کچھ نہ ملنے کے بعد ہم نے بھارت پاکستان میچ سے متعلق چند کیورڈ سرچ کیے۔ سرچ کے دوران ہمیں کشمیر کے معروف اخبار کشمیر لائف کی 18 جون 2017 کو شائع ایک رپورٹ ملی جس میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن مناتے ہوئے ایک تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘کشمیر میں پاکستان کی جیت عید سے ایک ہفتے قبل جشن میں بدل گئی’۔

Screengrab from Kashmir Life

رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ‘سرینگر کے پُرانے شہر میں جامع مسجد کے متصل سینکڑوں نوجوان افطار سے قبل پاکستان کی جیت کا جشن منارہے ہیں’۔

یہاں یہ بات واضع ہوگئی کہ یہ ویڈیو 2017 کی ہے۔

اس کے باوجود ہم نے ٹویٹر پر اس سے متعلق سرچ کیا، تو ہمیں کشمیری صحافی قاضی زید کا ایک ٹویٹ ملا، جس کے ساتھ اسی جشن کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔ ٹویٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘ڈاون ٹاون میں ایک ہفتہ قبل ہی عید آگئی۔ کشمیری باہر گلیوں میں۔ دوسرا ریفرنڈم’۔

Conclusion

اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضع ہوا کہ پاکستان کی جیت کی ویڈیو پرانی ہے، جس کا ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل یہ ویڈیو 2017 میں بھارت پاکستان کے درمیان کھیلے گئے چمپینز ٹرافی میچ کے بعد کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources


Report by RVCJ, dated June 19, 2017
Report by Kashmir Life dated June 18 2017
Tweet by Journalist Qazi Zaid, Dated June 18, 2017


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular