Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل میڈیا پر بچوں کی خادمہ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایک شخص کے ارد گرد ننھے بچے نظر آرہے ہیں اور ایک سیاہ فام خاتون اپنے ساز و سامان کے ساتھ جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ بچے اور خاتون بلک بلک کر رو رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو سعودی عرب میں بچوں کی خدمت کرنے والی ایک ملازمہ کی ہے جو اپنے وطن جانے لگی تو بچے ایئر پورٹ پر اسے جانے نہیں دے رہے ہیں۔
Fact
وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ماریا اینڈ کتالیا آفیشل نامی یوٹیوب چینل پر رواں ماہ کی ایک تاریخ کو اپلوڈ شدہ 10 منٹ 6 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو ملی۔ جس کے 7 منٹ کے بعد ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق نینی روزی کی وداعی سے ناراض ہوکر ماریہ اور کتالیا نام کے بچے ائیرپورٹ پر زار و قطار رونے لگے۔
مزید سرچ کے دوران کینیا کی نیوز ویب سائٹ ٹوکو اور پلس لائیو پر 2 دسمبر 2023 کو شائع شدہ وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو لبنان کے ایک ایئرپورٹ کی ہے۔ جہاں لبنان میں بچوں کا خیال رکھنے والی کینیائی خادمہ روزی کے وطن واپسی کے وقت کے ایئرپورٹ پر بچے اور وہ جزباتی ہوکر رونے لگے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی نہیں بلکہ لبنان کی ہے اور بچوں کی خادمہ کا تعلق کینیا سے ہے۔
Result: Partly False
Sources
Video published by Maria & Cataleya Official on 01 Dec 2023
Reports published by Tuko and Pulse Live on Dec 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.