Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
خواجہ آصف کی بیٹی شراب کے نشے میں کلب میں ڈانس کر رہی ہے۔
Fact
وائرل ویڈیو میں نظر آ رہی خاتون خواجہ آصف کی بیٹی نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ورشا راؤ ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک خاتون کسی کلب یا پارٹی میں رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔
پاکستان کے سپریم کورٹ کے وکیل ایم اظہر صدیق کے نام سے بنے ایک پیروڈی اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ “خواجہ آصف کی بیٹی شراب پی کے ڈانس کلب میں ڈانس کر رہی ہے، منظرے عام پے لانا ہمارا کام ریٹویٹ کرنا آپ کا کام”۔
فیس بک پر بھی اس ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ورشا راؤ نامی مستند انسٹاگرام پیج پر ملی۔ اس پیج پر اس ویڈیو کو 5 اپریل 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ یہ پیج ورشا راؤ نامی خاتون کا ہے اور اس پر ان کی متعدد مختلف تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں۔ انسٹاگرام پیج کے بایو میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق ورشا راؤ فیمینا مسز ڈیزلنگ اسٹائلسٹا 2022 اور مسز انڈیا یونیورس 2019 جیسے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے “خواجہ آصف کی بیٹی”، کلب میں ڈانس” اردو کیورڈ سرچ کیا۔ جس سے ہمیں پاکستانی معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز پر اس حوالے سے شائع ایک فیکٹ چیک موصول ہوا۔ اس آرٹیکل میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خواجہ آصف کی بھانجی شزیٰ فاطمہ خواجہ کی جانب سے جیو نیوز کو کی گئی تصدیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی خاتون خواجہ آصف کی بیٹی نہیں ہیں۔
سرچ میں پتا چلا کہ اس سے پہلے بھی ورشا راؤ کی ایک اور ویڈیو کو خواجہ آصف کی بیٹی کا بتا کر مئی 2023 میں شیئر کیا جا چکا ہے، جسے آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ویڈیو بھی ہمیں ورشا راؤ کے انسٹاگرام پیج پر ملی، جسے 12 ستمبر 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ خواجہ آصف کی بیٹی کے نشے کی حالت میں کلب میں رقص کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل بھارتی ماڈل ورشا راؤ کی ہے، جسے 5 اپریل 2023 کو ان کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔
Sources
Instagram post by @varsharaoofficial on 05 April 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
November 22, 2024
Mohammed Zakariya
October 1, 2024
Mohammed Zakariya
June 28, 2024