اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: پاکستان: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے مجرے کی ہے...

Fact Check: پاکستان: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے مجرے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ویڈیو پاکستان کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے مجرے کی ہے۔
Fact
یہ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے ایک پروگرام کی ویڈیو ہے۔

رواں ماہ کی ایک تاریخ کو شائع شدہ سماء ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد علی امین خان خیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب کئے گئے۔ جس کے بعد اب پی ٹی آئی و خیبر پختونخوا حکومت کے مخالفین سوشل نٹورکنگ سائٹس پر طر ح طرح کے فرضی پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ ان دنوں سید عدنان بادشاہ نامی مستند ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں لوگ میوزک پر تالیاں اور تھرکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یہ جگہ خیبرپٖختونخوا کا اسمبلی حال ہے۔ جس میں لوگ مجرہ کر رہے ہیں۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “انتہائی افسوسناک۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجرہ ہو رہا ہے۔ جس اسمبلی کے باہر دروازے اور اندر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے وہاں اب مجرے شروع ہوگئے۔ ان ظالموں نے پختونوں سے ریاست مدینہ اور مکہ ماڈل پر ووٹ لئے تھے۔ مگر اب یہ کون سی ریاست بنا رہے ہیں۔ اتنی بے ہودہ حرکتیں اور وہ بھی اسمبلی کے اندر۔ پختونوں بس اسی لائق ہو تم لوگ۔ جب ٹک ٹاکرز کو ووٹ دوگے تو وہ یہی کرینگے۔ بندر کے ہاتھوں ماچس دوگے تو جنگل کو آگ ہی لگے گا۔ آپ کو مجرے مبارک ہوں”۔

یہ ویڈیو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہونے والے مجرہ کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @syed_bacha

Fact Check/ Verification

ہم نے جب ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا تو ہمیں 4 مارچ 2023 کو شیئر شدہ سیکوس انٹرپرینیورئل اینڈ اسٹارٹ اپ انیشیٹو نامی فیس بک پیج پر چند تصاویر ملیں۔ جس کا موازنہ ہم نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ‘حال’ کے انٹریر سے کیا تو واضح ہوا کہ یہ وہی مقام ہے جسے خیبر پختونخوا اسمبلی بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ فیس بک پوسٹ میں اس مقام کو اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان نٹورک آف کوالٹی ایشورینس ان ہائر ایجوکیشن نامی فیس بک پیج پر رواں ماہ کی 4 تاریخ کو شیئر شدہ 2 گھنٹہ 24 منٹ پر مشتمل اسلام آباد کے جناح حال میں ہونے والے چوتھے ‘پی این کیو اے ایچ ای’ کے انٹرنیشنل کانفرنس کی ایک ویڈیو ملی۔ جسے غور سے دیکھنے کے بعد یہ پختہ ہو گیا کہ ویڈیو جناح حال اسلام آباد کی ہی ہے۔ ہمیں اس ویڈیو میں وہی داڑھی والے فوٹوگرافر بھی نظر آئے، جو وائرل ویڈیو میں حال میں موجود لوگوں کی تصاویر کلک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ البتہ وائرل ویڈیو کب اور کس پروگرام کی ہے اس کی ہم تصدیق نہیں کر سکے۔

گرافکس کے ذریعے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تصاویر میں واضح فرق درج ذیل میں دیکھیں۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے ایک پروگرام کی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by Cecos Entrepreneurial and Startups Initiative and Pakistan Network Of Quality Assurance In Higher Education -Pnqahe on 2023/ 4March 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular