منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: جنوبی کوریائی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کرنے کی پرانی ویڈیو...

Fact Check: جنوبی کوریائی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کرنے کی پرانی ویڈیو کی جا رہی ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ایکس ہینڈل پر خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کچھ نوجوان رات کے وقت سڑک پر ویڈیو بنا رہی خاتوں کا ہاتھ پکڑ کر جبراً موٹر سائیکل پر بیٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور خاتون ان کے ساتھ جانے سے انکار کر رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ممبئی میں جنوبی کوریائی خاتون یوٹیوبر کو سرِ عام سڑکوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ہے۔

کوریائی خاتون یوٹیوبر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے۔
Courtesy: X @KashmirUrdu

Fact

ممبئی میں خاتون یوٹیوبر کو سرعام ہراساں کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد میڈیا رپورٹ کے لنکس فراہم ہوئے۔ جس میں اس ویڈیو کو 2022 کا بتایا گیا ہے۔

دو دسمبر 2022 کو وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کوریائی خاتون وی لاگر کو ممبئی کی سڑکوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مبین چاند اور محمد نقیب کے خلاف دفعہ 154 کے آئی پی سی کے تحت ہراساں کا کیس درج کیا گیا تھا۔

Courtesy: Times of India

مزید سرچ کے دوران ہمیں 7 دسمبر 2022 کو شائع آج تک کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق جنوبی کوریائی خاتون یوٹیوبر کی چھیڑ خانی معاملے میں گرفتار ہوئے دونوں ملزموں کو ممبئی کے باندرا میٹروپالیٹن عدالت نے 15-15 ہزار کے نجی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ ممبئی کے کھار میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران جنوبی کوریائی خاتون کو دو نوجوانوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ جس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا اور اس کے بعد ہی ملزموں پر کارروائی کی گئی تھی۔

Courtesy: AajTak

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو بھارت نہیں بلکہ جاپان کی ہے

لہٰذا تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے واضح ہوا کہ جنوبی کوریائی خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو 2022 میں ممبئی کے کھار میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران پیش آئے واقعے کی ہے، جسے حالیہ دنوں شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Reports published by Times of India and AajTak on Dec 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular