اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا شاہراہ بلتستان میں ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کی ہے...

Fact Check: کیا شاہراہ بلتستان میں ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کی ہے یہ ویڈیو؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے شاہراہ بلتستان کے مقام پر ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کا منظر۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ کے راستے پر ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کی ہے۔

ان دنوں بھارت اور پاکستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو آمد و رفت میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب اسی کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑوں سے پتھر کھسک کر گر رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی یہ ویڈیو پاکستان کے شاہراہ بلتستان کے روندو ڑھری پر پیش آیا تھا۔ جس کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہوا ہے۔

یہ ویڈیو شاہراہ بلتستان میں ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ MediaChannelCompany

Fact Check/Verification 

شاہراہ بلتستان کے مقام پر خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ ویڈیو تقریباً دو ماہ پرانی اور آدی کیلاش روڈ کی ہے۔

Screenshot of Google search

پھر ہم نے ریورس امیج کے ساتھ ‘آدی کیلاش لینڈ سلائیڈ’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 مئی 2023 کو شائع شدہ ٹی9 بھارت ورش، نیوز18 ہندی اور نو بھارت ٹائمس کی رپورٹس میں ہوبہو ویڈیو ملی۔ ان رپورٹس میں دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو پرانی اور اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ کے تاوا گھاٹ لیپو لیکھ نیشنل ہائی وے پر پوری پہاڑی درک گئی تھی۔ جس کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہو گیا۔ تب 300 سیاح متاثر سڑک کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Courtesy: NBT

فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے وائرل ویڈیو کی مزید تفصیلات ہیم درشن ایڈونچرس نام کے فیس بک پیج پر فراہم ہوئی۔ ہیم درشن کے مطابق یہ ویڈیو اتراکھنڈ، کیلاش اوم پہاڑی راستے کی ہے، جہاں دن کے 12 سے 1 بجے کے درمیان پہاڑ سے چٹانیں کھسک گئی تھیں۔ اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ لگاتار تین دنوں تک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کہ وجہ سے آمد ورفت متاثر ہوگئی۔ 20 مئی کے بعد راستہ کھلنے کی امید ہے۔ بتادوں کہ پروفائل میں دی گئی جانکاری کے مطابق ہیم درشن ایک ایکو ٹور ایجنسی سے بھی منسلک ہے اور آدی کیلاش اوم پروت پنچاکولی کا رہنے والا ہے۔ ہم نے ہیم درشن سے واہٹس ایپ پر رابطہ بھی کیا ہے۔ جواب ملتے ہیں آرٹیکل اپڈیٹ کردیں گے۔

کیا حالیہ دنوں شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے؟

پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹس روز نامہ پاکستان اور روز نامہ نوائے وقت پر شائع 8 اور 9 جولائی 2023 کی رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو شاہراہ بلتستان میں ہوئے خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کی نہیں ہے، بلکہ اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ پہاڑ سے چٹانیں کھسکنے کی ہے۔

Result: Partly False

Our sources
Reports published by News18, TV9 Bharatvarsh and NBT on May 2023
Facebook post by Him Darshan Adv on 15 May 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular