Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے کی ایک ویڈیو کو پاکستان کے اسلام آباد اور نتھیاگلی سے ایبٹ آباد جاتے روڈ کا بتا کر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک تیندوا ہائی وے کے کنارے گائے کا شکار کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ”اسلام آباد مونال رستوراں کے راستے میں گائے کا شکار کرتا ہوا تیندوا”۔
گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے والی ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رانی کھیت نیوز نامی یوٹیوب چینل پر ہو بہو وائرل ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو تعلقہ بسولی کا بتایا گیا ہے۔
تعلقہ بسولی کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ یہ جگہ اتراکھنڈ کا حصہ ہے۔ پھر ہم نے “اتراکھنڈ میں ہائی وے پر تیندوے نے گائے کا کیا شکار” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نو بھارت ٹائمس اور ٹائمس آف انڈیا پر گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے والی ویڈیو کے ساتھ شائع 16 اگست 2022 کی رپورٹس ملیں۔ جس میں اس ویڈیو کو اتراکھنڈ کے رانی کھیت کا بتایا گیا ہے۔ کہیں بھی میڈیا رپورٹ میں پاکستان کے اسلام آباد کا ذکر نہیں ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے پتا چلا کہ گائے کا شکار کرتے ہوئے تیندوے کی وائرل ویڈیو بھارت کے اترا کھنڈ کے رانی کھیت کی ہے۔ جسے سوشل میڈیا پر پاکستان کے اسلام آبا کے مونال رستوران کے راستے میں پیش آئے واقعہ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Our Sources
Youtube Video by Ranikhet News on 15 aug 2022
Media Report Published by navbharattimes on 16 aug 2022
Media Report Published by TimesofIndia on 16 aug 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
March 12, 2025
Mohammed Zakariya
February 18, 2025
Mohammed Zakariya
February 14, 2025