ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckFact Check: ذہنی بیمار تیندوے کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ...

Fact Check: ذہنی بیمار تیندوے کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا و نیوز ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں کچی شراب پینے کی وجہ سے تیندوا اپنی شناخت بھول گیا۔

کچی شراب پینے سے تیندوئے کی یہ حالت نہیں ہوئی بلکہ اعصابی مرض کی وجہ سے ہوئی ہے۔
courtesy: Facebook/ Juber Khan

Fact

تیندوے کے کچی شراب پی لینے کے نام پر شیئر کئے جا رہے اس دعوے کی تحقیقات کے لئے ہم نے “لوگ کرنے لگے تیندوئے کی سواری” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 30 اگست 2023 کو شائع شدہ امر اجالا کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ویڈیو میں نظر آ رہا تیندوا بیمار ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے چل نہیں پا رہا تھا، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ خراب سلوک کیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ 2 سال کے اس تیندوے کا ہاضمہ خراب ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہٍ کمزور ہو گیا تھا۔ ابتدائی علاج کے بعد تیندوے نے بھرپیٹ کھانا بھی کھایا۔ بتائیں کہ مضمون میں ایک ویڈیو رپورٹ بھی موجود ہے، جس میں وائرل ویڈیو کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی 30 اگست 2023 کو شائع مضمون میں بھی یہی معلومات دی گئی ہیں۔

courtesy: Amar Ujala

مذکورہ معلومات کی بنیاد پر ہم نے مزید سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دیگر کئی ویڈیو رپورٹس موصول ہوئیں، ان رپورٹس میں بھی بیمار تیندوے کے ساتھ زیادتی کا بتایا گیا ہے۔

courtesy: YouTube/ TV9 Bharatvarsh

تحقیقات کے دوران ہمیں نیوز 18 انڈیا پر 2 ستمبر کو شائع ہونے والا ایک مضمون ملا۔ اس رپورٹ میں چڑیا گھر کے انچارج ڈاکٹر اتم یادو کے حوالے سے تیندوے کی بیماری کے سلسلے میں معلومات دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اتم یادو نے کہا کہ تیندوا غالباً اعصابی مرض میں مبتلا ہے۔ اسی لئے وہ بکری کی طرح برتاؤ کر رہا تھا۔ اے بی پی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ڈاکٹر اتم یادو کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ اعصابی مرض کی وجہ سے تیندوا گائے کے بچھڑے کی طرح برتاؤ کر رہا تھا۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ڈاکٹر کے مطابق اعصابی مرض کی وجہ سے تیندوا ٹھیک سے چل نہیں پا رہا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ تیندوے کی یہ حالت کچی شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
Reports published by Amar Ujala and NDTV
YouTube videos published by Webduniya Hindi and TV9 Bharatvarsh


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular