Claim
سوشل میڈیا پر ایک پرندے کی ویڈیو خوب شیئر کی جارہی ہے جو اپنے منہ سے آگ اگلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ وہ پرندہ ہے جس نے امریکہ کے لاس اینجسل میں آگ لگائی ہے۔ اس پرندے کو پیغمبر اسلامﷺ سے بھی منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”لاس اینجلس امریکہ میں آگ لگانے والا پرندہ اس وقت سامنے آگیا امریکہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس پرندے نے آگ لگائی جو ابھی آگ لگی ہوئی ہے بے شک اللہ قادر ہے ہر چیز پر”۔

Fact
منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایسی ہی ویڈیو فیبریشیو راباچم نام کے یوٹیوب چینل پر قویرو قویرو پاور عنوان کے ساتھ 14 دسمبر 2020 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندہ نیلا ہو کر آگ اگلتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور پھر اس سے دھواں نکلتا ہے جس سے پرندہ زندہ نکل جاتا ہے۔

مزید مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ کو غور سے پڑھا تو ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں فیبریشیو راباچم نے واضح کیا ہے کہ اس ویڈیو کو تھری ڈی ایکس میکس اور فینکس سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو نومبر 2021 میں بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک اردو میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کی یہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اسے وی ایف ایکس سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
Result: Altered Video
Sources
Video published by YouTube Channel Fabricio Rabachim on 14 Dec 2020
self-analysis
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔