Claim
کھلے آسمان کے نیچے سورہے لوگ لاس اینجلس آگزنی کے متاثرین ہیں۔
Fact
نہیں، یہ ویڈیو پرانی اور پرتگال کی ہے۔
لاس اینجلس میں لگی آگ کے باعث بے گھر ہوئے لوگوں سے منسوب کرکے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں لوگ کھلے آسمان کے نیچے میدان میں زمین پر کمبل اوڑھے سوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کے یہ وہ لوگ ہیں جو آگزنی کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “میرے رب کی طاقت، کبھی بھی دولت اور طاقت پر گھمنڈ نہ کریں، یہ دنیا کے امیر ترین لوگ ہیں، یہ سب لوگ دس پندرہ دن پہلے بڑے بڑے محلوں اور بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے تھے اور رہتے تھے، اب یہ غریب ترین لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں، یہ سب طاقت میرے رب کی طاقت ہے، یہ لاس اینجلس امریکہ کے وہ لوگ ہیں جن کے گھر آگ سے جل گئے ہیں، اب یہ چٹیل میدانوں میں سو رہے ہیں”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں پڑھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں 6 اگست 2023 کو آئی اے ایم سولو کیٹیکیمےنس نامی انسٹاگرام پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ منظر لیسبوا میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں کرونیکا نامی ویب سائٹ پر 6 اگست 2023 کو شائع ہونے والی ہسپانوی زبان میں ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں بھی مذکورہ وائرل کلپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کھلے آسمان کے نیچے سو رہے یہ لوگ پاپ فرانسس کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے، جس کی یہ ویڈیو ہے۔

پھر ہم نے گوگل پر “لسبن ، پاپ فرانسس، پارک گیدرنگ، اگست 2023” کیورڈ تلاشے۔ جہاں ہمیں پاپ فرانسس کے پروگرام سے متعلق لسببوا 2023 نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو موصول ہوئی، اس کے علاوہ گیٹی ایمیجز پر بھی اس پروگرام کی تصاویر کے ساتھ معلومات فراہم ہوئی۔ گیٹی ایمیجز کے مطابق پرتگال کی دارالحکومت لسبن کے ٹیگس پارک میں پوپ فرانسس کے ورلڈ یوتھ ڈے 2023 کے آخری اجتماع میں کیتھولک سماج کے لوگوں نے رات گذاری تھی۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہو گیا کہ وائرل کلپ کا لاس اینجلس میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کھلے آسمان کے نیچے سورہے لوگ لاس اینجلس آگزنی کے متاثرین نہیں ہیں۔ بلکہ یہ ویڈیو پرانی اور پرتگال کے لسبن کے ٹیگس پارک میں سو رہے کھیتولک عقیدت مندوں کی ہے۔
Result: False
Sources
Instagram post by @iamsolocatecumenos on 06 August 2023
Report published by Cronica on 06 August 2023
Video published by YouTube Channel Lisboa 2023 on 06 August 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔