Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو منی پور میں کوکی باغیوں کی جانب سے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر کئے گئے حملے کی ہے۔
یہ ویڈیو ملائیشیا میں گیس پائپ لائن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر دھماکے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ منظر منی پور میں کوکی باغیوں کی جانب سے بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر بارود سے بھرے ٹرک سے کئے گئے حملے کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت، منی پور میں کوکی باغیوں نے بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر ایک ہولناک حملہ کیا ہے، جس میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں تعینات بھارتی فوجیوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو گوگل پر کیورڈز کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 11 مارچ 2025 کو شائع ہونے والی نیوز 18 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے عنوان کے مطابق آرمی کی گاڑی پر سوار فوجی جوانوں پر منی پور میں کوکی مظاہرین نے حملہ کیا تھا، جس میں 16 مظاہرین اور 27 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
مذکورہ خبر سے واضح ہوا کہ کوکی مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں پر تقریباً ایک ماہ قبل حملہ کیا تھا، لیکن اس حملے میں کسی کی اموات کی خبر نہیں ہے اور یہ حملہ فوج کے ہیڈکوارٹر پر نہیں بلکہ فوجی گاڑی پر کیا گیا تھا۔ حالیہ کسی ایسے حملے کی کوئی خبر ہمیں تحقیق کے دوران موصول نہیں ہوئی۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی ایک تاریخ کو شیئر شدہ یہی ویڈیو کیپچرنگ انسانیٹی نامی انسٹاگرام پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ملائیشیا میں ایک اپریل کو گیس پائپ لائن پھٹنے کی ہے۔ جس میں کم از کم 100 افراد زخمی اور 190 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق دی ملائیشین ریزرو نامی نیوز ویب سائٹ پر ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں گیس ملائیشیا ڈسٹری بیوشن کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گیس ملائیشیا ڈسٹری بیوشن (“جی ایم ڈی”) 1 اپریل 2025 بروز منگل کی صبح سوبانگ جایا میں لگی آگ کے اس واقعے سے آگاہ ہے اور اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ٹیم کو جائے وقوع پر تعینات کردیا گیا تھا۔
اس حادثے سے متعلق مزید رپورٹ رائٹرز، سی این این ورلڈ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ آگ پیٹروناس کی گیس پائپ لائن میں لگی تھی۔ رائٹرز کی رپورٹ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے حوالے سے لکھا ہے کہ “ریاستی حکومت اور پیٹروناس علاقے کی بحالی کی پوری ذمہ داری لیں گے”، انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں ایک سال لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں ہوئی آزادی مارچ کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا منی پور میں کوکی باغیوں کی جانب سے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ملائیشیا میں ایک اپریل کو گیس پائپ لائن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
Sources
Instagram post by @capturinginsanity on 01 April 2025
Report published by The Malaysian Reserve on 01 April 2025
Mohammed Zakariya
April 9, 2025
Mohammed Zakariya
April 4, 2025
Mohammed Zakariya
October 30, 2024