اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: فلسطینی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو روندنے...

Fact Check: فلسطینی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو روندنے کی 7 برس پرانی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ٹرک رن اوور کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ دنوں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے باہر اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے کئے گئے ٹرک رن اوور حملے کی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

حالیہ دنوں صیہونی فوج کو ٹرک سے روندنے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 7 جنوری 2017 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو فلسطینی نیوز ایجنسی ‘معا‘ کے آفیشل فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب کے جبل مکبر میں ریمنگ آپریشن کا بتایا گیا ہے، جس میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

Courtesy: Facebook/Maan News

اس کے علاوہ کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں الترا فلسطین اور علی عبیدت نامی یوٹیوب چینلس پر بھی یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو جنوری 2017 میں یروشلم میں ہوئے رن اوور آپریشن کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Ultra Palestine

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 9 جنوری 2017 کو شائع ہونے والی فاکس نیوز کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق فلسطینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے یروشلم کے ایک سیاحتی مقام پر اسرائیلی فوجیوں کو روند دیا تھا، جس میں 4 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔ حالانکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر 2024 کو تل ابیب میں بس کے ٹکرانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں 1 افراد ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔

Courtesy: Fox News

اس طرح نیوز چیکر کو آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیلی فوج کو ٹرک سے روندنے کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں ہے بلکہ 7 برس پرانی ہے، جہاں یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی ڈرائیور نے اپنی ٹرک چڑھا دی تھی۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by Maan News on 07 Jan 2017
Video published by YouTube Channels Ali Obaidat and Ultra Palestine on 08 Jan 2017
Report published by Fox News on 09 Jan 2017


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular