سوشل نٹورکنگ سائٹس ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر لوگ نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو منی پور مظاہرے کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے لکھا ہے “منی پور مودی کے ہاتھ سے نکل رہا ہے..!”۔ ایک دوسرے صارف نے اسی ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “انڈیا میں منی پور کی علیحدگی کی تحریک”۔


Fact Check/Verification
وائرل ویڈیو کا سب سے پہلے ہم نے بغور تجزیہ کیا تو ہمیں نیلے رنگ کے کئی پرچم دیکھنے کو ملے۔ البتہ ویڈیو کی کوالیٹی اچھی نہ ہونے کے باعث یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پرچم کا تعلق کس پارٹی سے ہے۔
پھر ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ایک اگست 2024 کو شیئر شدہ ہنس راج مینا نامی ایکس ہینڈل پر موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو 2 اپریل 2018 میں ایس سی ایس ٹی ایکٹ بچاؤ آندولن کا بتایا گیا ہے۔

مزید گوگل لینس پر سرچ کے دوران ہمیں اچھے کوالیٹی کی یہی ویڈیو ویانّا سبھا نامی فیس بک پیج پر 13 اگست 2019 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کا بغور تجزیہ کرنے کے دوران ایک نیلے رنگ کا پرچم لہراتا ہوا نظر آیا، جس پر سفید رنگ سے گول دائرہ بنا ہوا نظر آیا۔ جس سے معلوم ہوا یہ ہجوم بھیم آرمی یا اس سے منسلک پارٹیوں سے جڑا ہوا ہے۔

پھر ہم گوگل پر بھیم آرمی فلیگ کیورڈ سرچ کیا تو ری پبلکن پارٹیز آف انڈیا کا پرچم ملا، جس کا موازنہ کیا تو دونوں پرچم ایک ہی جیسا ہے۔ درج ذیل کی تصویر میں واضح مماثلت دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو کئی یوٹیوب چینل پر 26 مارچ 2018 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔جس میں اس ویڈیو کو 26 مارچ 2018 کو ممبئی میں ہونے والے یلغار مارچ کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں منی پور مظاہرے کا بتاکر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں یلغار مارچ کا ایک بینر بھی نظر آیا، جس پر یلغار مارچ لکھا ہوا نظر آیا۔

پھر ہم نے یلغار مارچ 26 مارچ 2018 ممبئی کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 26 مارچ 2018 کو شائع شدہ آج تک کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق اس مارچ میں تمام دلت تنظیموں نے شرکت کی تھی، یلغار مارچ بھیما کورے گاؤں فسادات کیس معاملے کے ملزم سنبھا جی بھیڑے کی گرفتاری کو لےکر کیا گیا تھا۔ البتہ نیوز چیکر آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتا کہ ویڈیو کس جگہ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں گیس پائپ لائن میں ہوئے دھماکے کی ویڈیو کو منی پور سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ منی پور مظاہرے سے منسوب کرکے شیئر کی جا رہی ویڈیو انٹرنیٹ پر مارچ 2018 سے موجود ہے، اس کا حالیہ منی پور مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
X post by @HansrajMeena on 01 Aug 2024
Facebook post by ViennaSabha on 13 Aug 2019
Video uploaded by YouTube channel jay bhim suraj kamble on 29 Mar 2018
Self analysis