جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkکیا مریم نواز کے بیٹے نے کیا شادی میں بھارتیہ گانے پر...

کیا مریم نواز کے بیٹے نے کیا شادی میں بھارتیہ گانے پر ڈانس؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک جوڑا بھارتیہ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو مریم نواز کے بیٹے کی شادی کا ہے جس میں وہ بھارتیہ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

 مریم نواز کے بیٹے کی شادی میں رقص کا وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ
مریم نواز کے بیٹے کی شادی میں رقص کا وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ

ویڈیو کے ساتھ صارفین یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ مریم نواز کا بیٹا ان سے بھی چار ہاتھ آگے ہے۔ سب انڈیا کا سوٹ بھی ڈانس بھی گانا بھی کام بھی فیکٹریاں بھی دوستی بھی پیار بھی۔ پاکستان سے صرف پیسا چوری۔ وائرل پوسٹ کو آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

رقص والے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پیراگون فلم نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا ایک نسخہ ملا۔ جس میں رقص کر رہے جوڑے کا نام رضا خان اور ۔پوجا ٹیلر خان بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اسٹاگرام ہینڈل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

یہی ویڈیو ہمیں رضا اور پوجا خان نام کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کیا وائرل ویڈیو میں رقص کر رہا شخص مریم نواز کے بیٹے ہیں؟

شادی ساگا ڈاٹ کام پر وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کیفریم کے ساتھ ایک مضمون ملا۔ جس میں ویڈیو میں نظر آرہے جوڑے کا نام رضا خان اور پوجا ٹیلر خان ہی بتایا گیا ہے اور ان کی داستانِ محبت کو بھی تفصیل سے واضح کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق رضا اور پوجا کی پہلی ملاقات ڈی پول یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔ دونوں الگ الگ مذہب اور تہزیب سے تعلق رکھتے تھے اس کے باوجود بھی انہوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا اور نکاح کے ساتھ ساتھ ہندو رواج سے بھی شادی کی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں خوش ویڈنگ نامی ویب سائٹ پر بھی اس شادی کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پوجا ایک ہندو گجراتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور رضا کا تعلق پاکستان اور ایران سے ہے۔ ان دونوں نے اگست 2020 میں شکاگو میں شادی کی تھی۔

ان دونوں کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہمیں شادی کی تصاویر اور وائرل ویڈیو ملی، جسے آپ مندرجہ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Instagram will load in the frontend.

اس کے بعد ہم نے یہ پتا لگایا کہ کیا رضا واقعی مریم نواز کا بیٹا ہے؟ تو سرچ کے دوران ہمیں پتا چلا کہ مریم نواز کے بیٹے کا نام محمد جنید صفدر ہے اور ان کی شادی 22 اگست 2021 کو عائشہ سیف خان کے ساتھ لندن میں ہوئی تھی۔ رضا خان اور جنید سفدر کی تصویر کا درج ذیل میں موازنہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یا ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کا افسر ہے؟

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں بھارتیہ گانے پر رقص کرتے نظر آ رہے شخص مریم نواز کے بیٹے اور ان کی اہلیہ نہیں ہیں، بلکہ بھارت سے تعلق رکھنے والی پوجا ٹیلر خان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے رضا خان ہیں۔ جنہوں نے 8 اگست 2020 کو شکاگو میں شادی کی تھی۔


Result: Misleading


Our Sources

shaadisaga

khushmag

YouTube

Insatagram

YouTube


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular