Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اسٹریچر پر زخمی حالت میں نظر آ رہے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی بتاکر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” افسوس ناک خبر، مولانا طارق جمیل صاحب روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں”۔
کون ہے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل؟
دی مسلم 500 ویب سائٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف مبلغ اسلام ہیں، دیوبندی عالم دین ہیں، انہوں نے پری میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے، مولانا نے اپنی دینی تعلیم پاکستان کے جامعہ عربیہ سے حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کیا۔
مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کا بتا کر ٹویٹر پر بھی اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا اسکرن شارٹ اور آرکائیو لنک درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 50 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں اور 12,525 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Fact Check/Verification
مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر کی سچائی جاننے سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دروان ہمیں 30 مئی 2019 کو شیئر شدہ غریبوں کی مدد نامی فیس بک پر ایک کولاج ملا، جس میں وائرل تصویر بھی تھی۔ تصویر کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق وائرل تصویر میں نظر آ رہا زخمی شخص مولانا اذاد جمیل ہے جو سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے”۔ اس حوالے سے ہم نے تصویر کو کئی سرچ ٹولس کی مدد سے تلاشنے کی بھی کافی کوشش کی لیکن اس تصویر کے ساتھ ہمیں کوئی میڈیا رپورٹس دستیاب نہیں ہوئی۔
گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ ہم نے ” مولانا طارق جمیل کا سڑک حادثہ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اردو پوائنٹ نامی پاکستانی ویب سائٹ پر مولانا طارق جمیل کے سڑکے حادثے سے متعلق 15 نومبر 2021 کی ایک خبر ملی۔ اردو پوائنٹ کے مطابق “مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل صاحب کے سڑک حادثے کی خبر فرضی ہے”۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک پیج کو کھنگالا، جہاں ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق ایک پوسٹ ملی۔ جس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ “گزشتہ رات سے مولانا صاحب کے بارے میں حادثے کی خبر چل رہی ہے جو کہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، مولانا صاحب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں اور خیروعافیت سے ہیں”۔
کون ہے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل؟
دی مسلم 500 ویب سائٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف مبلغ اسلام ہیں، دیوبندی عالم دین ہیں، انہوں نے پری میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے، مولانا نے اپنی دینی تعلیم پاکستان کے جامعہ عربیہ سے حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کیا۔
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر فرضی ہے، جس زخمی شخص کی تصویر کو ان کے نام سے منسوب کر کے شیئر کیا جا رہا ہے وہ پرانی ہے۔
Result: False Connection
Sources
UrduPoint:https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-11-15/news-2960343.html
Facebook:https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2183447111723725&id=2160182297383540
Mualana Tariq Jameel FB page:https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=464456861711883&id=100044427189749&sfnsn=wiwspwa
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.