Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
کانگریس سوشل میڈیا ہیڈ روہن گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ کہا۔ روہن نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پٹھان کا بچہ کشمیر مسئلے پر سچ کیوں نہیں بولتے؟ وائرل ٹویٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
جموں کشمیر میں ان دنوں ملیٹنٹوں اور فوجی جوانوں میں جھڑپ کے بیچ دہشت گردوں نے کئی غیر کشمیریوں کا قتل کردیا ہے۔اس واقعے کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ سیاسی پارٹیاں اس معاملے میں اپنے غصے کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔دوسری جانب دہشت گردوں کے خلاف بھارتی فوجیوں نے بھی اپنا آپریشن تیز کر دیا ہے۔
وہیں اس ویڈیو کو کانگریس لیڈر روہن گپتا کے علاوہ دیگر صارفین بھی سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے شیئر کر رہے ہیں۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو اردو کیپشن کے ساتھ ایک ستمبر کو ہی فیس بک پر شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس میں پاکستانی پی ایم عمران خان کا بھی ویڈیو ہے۔
کیا پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ کہا؟ کانگریس لیڈر کی جانب سے کئے گئے اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے انوڈ کی مدد سے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کوئی بھی ایسی رپورٹ نہیں ملی، جس سے واضح ہو سکے کہ پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ کہا ہو۔
پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 23 فروری 2019 کو شائع شدہ این ڈی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ ویڈیو کو پورا دیکھنے پر پتا چلا کہ پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ نہیں بتایا تھا، بلکہ یہ جملہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لئے استعمال کیا تھا۔ دراصل پی ایم مودی نے پلوامہ حادثے کے بعد ایک عوامی جلسے میں خطاب کے دوران یہ بات کہی تھی۔
ویڈیو میں مودی جی یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ “جب پاکستان میں عمران خان وزیر اعظم بنیں تو پروٹوکال کے تحت میں نے انہیں فون کر کے مبارک باد دی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ بھارت-پاکستان نے بہت لڑ لیا، لیکن پاکستان کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کو آپس میں ملکر غریبی اور الیٹریسی جیسی چیزوں سے لڑنا ہوگا۔ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ “ہم پٹھان کے بچے ہیں، جو کہیں گے وہ کریں گے”۔
تحقیقات کے دوران ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کا مذکورہ خطاب بی جے پی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ اس ویڈیو کو 23 فروری 2019 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ویڈیو کے 59 منٹ 52 سیکینڈ پر صاف طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پی ایم مودی راجستھان کے ٹونک کے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران خود کو پٹھان کا بچہ نہیں بتا رہے ہیں بلکہ پاکستانی پی ایم عمران خان سے ہوئی بات چیت کا ذکر کر رہے ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ نہیں کہا، کانگریس لیڈر روہن گپتا نے ویڈیو کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
May 12, 2025
Mohammed Zakariya
February 19, 2025
Mohammed Zakariya
February 10, 2025