سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ ایک فرد کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص حماس کے سینئر فوجی افسر محمد شاہین ہیں، جنہیں لبنان میں اسرائیل نے ڈرون حملے سے شہید کردیا ہے۔


یو این آئی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق 17 فروری کو اسرائیل کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں حماس کے آپریشنزڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افسر محمد شاہین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک فوجی لباس میں ملبوث شخص کی تصویر شیئر کی جا رہی اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کئے گئے حملے میں شہید ہوئے حماس کے سینئر فوجی افسر محمد شاہین ہیں۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact check / Verification
ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 4 جنوری 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو شخص کی تصویر جمعية كشافة الجراح مفوضية_البقاع نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ تصویر پر عربی میں لکھے الفاظ کو جب ہم نے گوگل لینس کی مدد سے ترجمہ کیا تو معلوم ہوا کہ تصویر میں نظر آ رہے شخص کا نام محمود شاہین ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فیس بک اور انسٹاگرام پیج پر بھی ہمیں ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ یہاں اور یہاں دیکھیں۔

پھر ہم نے گوگل پر “محمود شاہین شہید، لبنان، حماس، اسرائیل حملہ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں لبنانی حکومت کی ویب سائٹ الوكالة الوطنية للإعلام پر 3 جنوری 2024 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی، جس کے مطابق لبنان کے بیروت میں اسرائیلی حملے کے دوران حماس لیڈر صالح العروری ، محمود شاہین، محمد باشا سمیت دیگر کئی ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے دیگر عربی اور انگلش رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر “اسرائیل حملہ، لبنان، حماس، محمد شاہین شہید” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 17 تاریخ کو شائع ہونے والی العربی نیوز ویب سائٹ پر محمد شاہین کی تصویر کے ساتھ شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کا موازنہ کرنے پر معلوم ہوا جس شخص کی تصویر کو حماس کے فوجی افسرمحمد شاہین کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل محمود شاہین کی تصویر ہے۔

تصویر کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی ویڈیو دی فلسطین کرونیکل نیوز کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق “صیدا میں ہوئے اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، اس حملے کا ہدف حماس کے رکن محمد شاہین تھے، ڈی این اے ٹیسٹ جاری ہے”۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس تصویر کو حالیہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے حماس کے سینئر فوجی افسر محمد شاہین کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل محمود شاہین کی ہے، جو جنوری 2024 میں ایک اسرائیلی حملے میں ہی ہلاک ہوئے تھے۔
Sources
Facebook post by جمعية كشافة الجراح مفوضية_البقاع and kashaf.moslim.kofraya on 03,04 Jan 2024
Reports published by الوكالة الوطنية للإعلام, Al Kalima Online and Times of Israel on Jan 2024
X post by PalestineChron on 17 Feb 2005
Report published by Al Araby on 17 Feb 2005
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔