Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ملک بھر میں تاؤتے طوفان کی وجہ سے جان و مال دونوں طرح کا نقصان ہوا ہے۔ سیکڑوں لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ کئی بحری عملے بھی طوفان کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسی درمیان 15 سیکینڈ کا ایک ویڈیو زینت خان نامی پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں ایک عمارت کے چاروں جانب پانی کی لہر نظر آرہی ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو گجرات میں آئے سیلاب کا ہے۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک درج ذیل ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں اس موضوع پر 972 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
Fact Check / Verification
وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی لنک فراہم ہوئے جو حال کے دنوں کے ہی تھے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں لائیو منٹ اور نیوز 18 انگلش پر 18 مئی 2021 کی خبریں ملیں۔ جس میں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر کے ساتھ خبریں شائع کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کو تاؤتے طوفان نے اپنی زد میں لے لیا تھا۔ یہ خوفناک منظر اسی طوفان کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگلہ دیش کی سیلاب متاثرہ فیملی کی تصویر کو بہار کا بتاکر شئیر کیا گیا ہے
پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آج تک، این ڈی ٹی وی اور انڈیا ٹی وی پر شائع خبریں ملیں۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔ جہاں تاؤتے طوفان کی وجہ سے گیٹ وے آف انڈیا کے چہار جانب پانی جمع ہو گیا تھا۔ اس حادثے کی وجہ سے وہاں کافی نقصان بھی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی تصویر کو بہار کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے!پڑھیئے وائرل دعوے کا سچ
مذکورہ تحقیقات کے باوجود ہم نے گجرات میں آئے سیلاب کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گجرات کی کئی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق گجرات کے کئی حصوں میں تاؤتے طوفان نے قہر برپا کیا ہے۔ جس کے پیش نظر 2لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ جگہوں پر پہنچایا گیا ہے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کا ہے۔ جہاں تاؤتے طوفان کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ اس ویڈیو کا گجرات کے سیلاب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Result: Misleading
Our source
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.