اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: ویڈیو میں زد و کوب کیا جا رہا اسکوٹی سوار...

Fact Check: ویڈیو میں زد و کوب کیا جا رہا اسکوٹی سوار فرد مسلمان نہیں بلکہ صحافی سندیپ مہاجن ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
آفس جا رہے اسکوٹی سوار مسلمان شخص کی ہندو لوگوں نے کی پٹائی۔
Fact
اسکوٹی سوار فرد کا ہندو مذہب سے تعلق ہے اور ان کا نام سندیپ مہاجن ہے۔

ایس ایس جی پی ٹی آئی نامی مستند ایکس(سابق ٹویٹر) ہینڈل سے لگاتار بھارت مخالف پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو اس ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں کچھ لوگ اسکوٹی سوار فرد کو زد و کوب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ جس اسکوٹی سوار فرد کو زد کوب کیا جا رہا ہے اس کا تعلق مذہب اسلام سے ہے اور جو لوگ اس پر تشدد کر رہے ہیں وہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا جہاں ہر روز مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے، پوری امہ خاموش، آفس جاتے مسلمان لوگوں کو پکڑ کر سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے”۔

اسکوٹی سوار فرد مسلمان نہیں بلکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے صحافی سندیپ مہاجن ہیں۔
Courtesy: X @ssgviews

Fact Check/ Verification

اسکوٹی سوار فرد کی پٹائی والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈیا یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نیواس کی جانب سے 10 اگست 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق ویڈیو میں جس اسکوٹی سوار کی پٹائی کی جا رہی ہے وہ مہاراشٹر کے صحافی سندیپ مہاجن ہیں۔

Courtesy: X @srinivasiyc

مزید سرچ کے دوران ہمیں 10 اگست 2023 کو شائع شدہ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق جلگاؤں کے صحافی سندیپ مہاجن نے شیو سینا ایکناتھ شندے گروپ کے ایم ایل اے کشور پر پٹائی کا الزام لگایا تھا۔ صحافی نے وزیر اعلیٰ شندے پر 8 سالہ بچی کی عصمت دری معاملے پر سرخیاں بٹورنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد ایم ایل اے کشور پاٹل نے صحافی کو فون پر غلیظ گالیاں دی تھی۔

Courtesy: NDTV

اس کے علاوہ ہمیں صحافی سندیپ مہاجن کے حوالے سے 11 اگست 2023 کو اپلوڈ شدہ آج تک ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں صحافی سندیپ شندے گروپ کے ایم ایل اے کشور پر اپنے اوپر ہوئے تشدد کا الزام لگاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Aaj Tak

Conclusion

لہٰذا ہماری اس تحقیقات سے واضح ہوا کہ اسکوٹی سوار فرد مسلمان نہیں ہے بلکہ مہاراشٹر کے جلگاؤں کے رہنے والے صحافی سندیپ مہاجن ہیں۔ جن کا الزام ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعظم شندے گروپ کے لوگوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Result: Partly False

Sources
X post by National President – Indian Youth Congress Srinivas BV on 10 Aug 2023
Reports published by NDTV and AAJ Tak on 10, 11 Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular