جمعہ, دسمبر 27, 2024
جمعہ, دسمبر 27, 2024

HomeFact CheckViralFact Check: ناہیل کے قتل کے بعد فرانس کی سڑکوں پر اتری عوام...

Fact Check: ناہیل کے قتل کے بعد فرانس کی سڑکوں پر اتری عوام کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانس میں ناہیل کے قتل کے بعد سڑکوں پر اتری عوام۔
Fact
ویڈیو پرانی اور میکسیکو شہر میں ارجنٹینا کے راک بینڈ لاس فیبولوسس کیڈیلاکس کے کنسرٹ میں شامل ہوئے 300000 لوگوں کی ہے۔

فرانس میں 17 سالہ ناہیل مرزوک کے قتل کے بعد پیرس سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولس نے ٹریفک چیکنگ کے دوران ناہیل کے سینے پر گولی ماردی تھی۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بھیڑ ناہیل کے قتل کے بعد اس کی حمایت میں سڑکوں پر جمع ہوئے لوگوں کی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “فرانس کی صورتحال اگر اتنے تم لوگ نکل آؤ تو سارے مسلے ہی حل ہو جائیں اور ویڈیو پر نین ٹیر، فرانس ناہیل لکھا ہوا ہے”۔

فرانس میں ناہیل کے قتل کے بعد سڑکوں پر اتری عوام کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔

Fact Check/Verification

ناہیل کے قتل کے بعد فرانس کی سڑکوں پر جمع ہوئے لوگوں کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 جون 2023 کو اپلوڈ شدہ وائپس نام کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کا کیپشن فرانسی زبان میں تھا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو فیبولوسس کیڈیلاکس نام کے گروپ کی جانب سے زوکالو میں کئے گئے کنسڑٹ کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ VAIPS ϟ

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مونٹیری راک نام کے فیس بک اور انسٹاگرام پر 5 جون 2023 کو شیئر شدہ ویڈیو ملی۔ ان پوسٹ میں بھی اسے میکسیکو کے زوکالو میں ہوئے ارجنٹینا کے لاس فیبولوسس کیڈیلاکس گروپ کے کنسڑٹ میں 3 لاکھ لوگوں کے ایک ساتھ شرکت کرنے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @monterreyrock

اس کے علاوہ میکسیکو میں ہوئے مذکورہ کنسڑٹ کی ویڈیو لاس فیبولوسس کیڈلاکس کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی موجود تھی۔ جس میں بھی ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ کنسڑٹ سے متعل میڈیا رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

پھر ہم نے جیو لوکینش کی مدد سے گوگل میپس پر “زوکالو میکسیکو” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وہی مقام دیکھنے کو ملا جو وائرل ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے فرانس اور میکسیکو کے فاصلے کو گوگل میپس پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں الگ الگ ممالک کے شہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کا یہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو ناہیل مرزوک کے قتل کے بعد فرانس کی سڑکوں پر جمع ہوئے لوگوں کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے، وہ ویڈیو دراصل میکسیکو کے زوکالو میں ارجنٹینا کے لاس فیبولوسس کیڈیلاکس گروپ کے کنسڑٹ دیکھنے آئے لوگوں کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Youtube video of VAIPS ϟ on 05, Jun 2023
Instagram and Facebook post by monterreyrock & monterreyrock on 05, Jun 2023
Reports published by AP News, The Economic Times on 4, Jun 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular