منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا اس انگوٹھی کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن...

Fact Check: کیا اس انگوٹھی کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی لاش کی ہوئی شناخت؟ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ وہی انگوٹھی ہے، جس کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی لاش کی شناخت ہوئی ہے۔
Fact
تصویر پرانی ہے اور اس کا حسن نصراللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ حسن نصراللہ سے منسوب کرکے ایک تباہ شدہ انگوٹھی کی تصویر شیئر کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی انگوٹھی کی تصویر ہے، جس کے ذریعے حسن نصراللہ کی لاش کی پہچان ہوئی ہے۔ صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “حسن نصراللہ کی انگوٹھی جس کے ذریعے ان کی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہوئی”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں

Fact Check/Verification

ہم نے تباہ شدہ انگوٹھی کی تصویر کو گوگل لینس پر تلاش کیا، جہاں ہمیں جنوری 2024 میں شیئر شدہ کئی عراقی ایکس صارفین کے پوسٹ ملے۔ جن میں منتظر الشرع نامی ایک صارف نے یہی تصویر عربی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جس کا ترجمہ ہے “ہمارے شہید کمانڈر ابو تقوٰی کا جو باقی ہے وہ قاسم جیسا ہے”۔ ایک دوسرے ایکس صارف ‘سفيان السامرائي’ نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔

Courtesy: X @AL_Shara313

مزید تصدیق کےلئے ہم نے گوگل پر “کمانڈر ابو تقویٰ عراق شہید” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 4 جنوری 2024 کو عربی زبان میں شائع ہونے والی الاوسط نامی نیوز ویب سائٹ پر ایک خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق 4 جنوری کو مشرقی بغداد میں امریکہ نے ڈرون سے حملہ کیا تھا، جس میں پاپولر موبلائزیشن فورسز میں بیلٹ آپریشنز کے اسسٹنٹ کمانڈر حاجی مشتاق طالب السعیدی عرف ابوتقویٰ کی موت ہوگئی تھی۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے کی تباہ شدہ انگوٹھی کی یہ تصویر ابو تقویٰ کی ہی ہے۔ لیکن مذکورہ شواہد سے یہ ثابت ہوچکا کہ اس تصویر کا تعلق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے نہیں ہے کیونکہ یہ پہلے سے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کو آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوچکا کہ تباہ شدہ انگوٹھی کی یہ تصویر پرانی ہے اور اس کے ذریعے حسن نصراللہ کی لاش کی شناخت ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔

Result: False

Sources
X post by AL_Shara313 and Sufian Samarrai 04, 08 Jan 2024
Report published by Aawsat on 04 jan 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular