جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkاداکارہ شری دیوی کی موت پر تین روزہ قومی سوگ کا نہیں...

اداکارہ شری دیوی کی موت پر تین روزہ قومی سوگ کا نہیں کیا گیا تھا اعلان، جنرل بپن راوت کی موت سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر کیا گیا گمراہ کن دعوی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈِیا پر جنرل بپن راوت اور شری دیوی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شری دیوی کی موت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن سی ڈی ایس بپن راوت کی موت پر کسی قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اداکارہ شری دیوی کی موت پر تین روزہ قومی سوگ
Courtesy: Twitter@kriparam01

گزشتہ 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں ہوئی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس کے بعد فوجی طیارہ حادثے سے جوڑ کر کئی دعوے وائرل ہوتے رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر جنرل بپن راوت سے جوڑ کر ایک دعوی شیئر کیا جا رہا ہے کہ سی ڈی ایس راوت کی موت پر قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا اور اداکارہ شری دیوی کی موت پر 3 دنوں کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

Fact Check/Verification

کیا سچ میں ملک میں اداکارہ شری دیوی کی موت پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا؟ اس دعوے کی سچائی جاننے کے ٖلئے کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ لیکن ہمیں اس سے متعلق کسی بھی طرح کے نتائج نہیں ملے، جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ اداکارہ شری دیوری کی موت پر قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

Google Reverse Image 

شیئر کئے گئے دعوے سے متعلق مزید گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اداکارہ شری دیوی سے جڑی کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔

Google Reverse Image 

ایک مارچ 2018 کو امر اجالا اور اے بی پی پر شائع شدہ آرٹیکل کے مطابق، 24 فروری 2018 کو دوبئی میں باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے شری دیوی کی موت ہو گئی تھی۔ موت کے تقریبا 72 گھنٹوں کے بعد ان کا جسد خاکی بھارت لایا گیا تھا۔ شری دیوی کے جسد خاکی کو ترنگے میں لپیٹ کر جنازہ گاہ تک لایا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے جسد خاکی کو پولس نے بندوقوں کی سلامی بھی دی تھی۔ آرٹیکل کے مطابق، شری دیوی بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپرسٹار تھیں اور سال 2013 میں تفریحی دنیا میں ان کی شراکت کے لئے بھارت سرکار نے انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا تھا ۔ اداکارہ کے انتقال کے بعد مہاراشٹر سرکار نے شری دیوی کو ریاستی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

sreen shot of amar Ujala
screen shot of ABPNews

ہمیں فراہم ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شری دیوی کو ریاستی اعزاز دیا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔


کیا ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت کے انتقال پر کسی قومی یا ریاستی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا؟ اس کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے جنرل راوت کے انتقال سے جڑی خبروں کو گوگل پر تلاشنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔

اے بی پی نیوز پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت کے انتقال کے بعد ان کے جسد خاکی کو دہلی لایا گیا اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔ نوبھارت ٹائمس پر شائع ایک آرٹیکل کے مطابق، اتراکھنڈ سرکار نے بپن راوت کے اعزاز میں 3دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

Screen shot of NBT

کیا ہوتا ہے قومی سوگ؟

نوبھارت ٹائمس پر شائع مذکورہ آرٹیکل کے مطابق، سابق اور حاضر سروس صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزیر اور چیف جسٹس آف انڈیا کی موت پر بنیادی طور پر قومی سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے، لیکن تحریری طور پر قومی سوگ کے بارے میں کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ قومی سوگ کا اعلان کس کے انتقال کے بعد کیا جائے گا، یہ سرکار پر منحصر کرتا ہے۔

Screen shot of NBT

Conclusion

اس طرح ہماری پڑتال میں ملے ثبوتوں سے واضح ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ کہ “اداکارہ شری دیوی کے انتقال پر 3 دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تینوں فوجوں کے صدر جنرل بپن راوت کے انتقال پر کسی قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا” گمراہ کن ہے۔ اداکارہ شری دیوی کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا بلکہ مہاراشٹر سرکار نے ریاستی اعزاز کا اعلان کیا تھا اور جنرل بپن راوت کے انتقال پر اتراکھنڈ سرکار نے 3 دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا تھا۔


Result: Misleading

Our Sources

Media Reports:



Amar Ujala

ABP News

Navbharat Times


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular